?️
سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ پر زور دیتے ہوئے اس ملک کے سیاسی قیدیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔
انسانی حقوق کی تیرہ تنظیموں نے سعودی عرب میں سماجی کارکنوں اور حکومت پر تنقید اور اپنی رائے کا اظہار کرنے والے افراد کے خلاف طویل قید کی سزاؤں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،انسانی حقوق کی ان تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عدلیہ نے حال ہی میں اپنی رائے کا اظہار کرنے والے سماجی کارکنوں اور ناقدین کے خلاف طویل سزاؤں کا اجراء تیز کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان کی صورتحال کے بارے میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، خاص طور پر جن پر ابھی تک مقدمہ نہیں چلایا گیا ہے، انسانی حقوق کی 13 تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آل سعود کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے نظربندوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے لیے سعودی حکام پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں تیز کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران سعودی عدلیہ نے متعدد سعودی دینی علما کو طویل قید کی سزا سنائی جن میں شیخ ناصر العمر کی سزا کو 10 سال سے بڑھا کر 30 سال کر دیا ہے، اس کے علاوہ شیخ عبدالرحمن المحمود کو 25 سال، شیخ عصام العوید کو 27 سال اور شیخ ابراہیم الداویش کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے ایک یمنی شہری کو پھانسی دے
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی وزارت داخلہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ
دسمبر
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت
?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نےپی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ
جون
نصراللہ نے اسرائیل کے لئے کیا کہا؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:مذمت بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں
جولائی
اسرائیلی نمائندوں کو برطانیہ کی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا گیا
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: برطانوی وزارت دفاع نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی
اگست
جلسے میں شرکت کرنےوالے اپنے ساتھ قومی پرچم لائیں:عمران خان
?️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی جلسے
اپریل
برطانوی سیاست دانوں کو بھی نشانہ بنانا ہمارا حق ہے:روس
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جون
نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام بنادیے گئے، متعدد دہشتگرد ہلاک
?️ 1 دسمبر 2025نوشکی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی رات نوشکی کے علاقے
دسمبر
عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور
اگست