?️
سچ خبریںانسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب میں آزادی بیان اور پریس کی آزادی کو دبانے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس ملک کے حکام سے کہا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی کا احترام کریں۔
انسانی حقوق کی تنظیم القسط نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں پریس اور اظہار بیان کو دبانا بند کریں اور اس ملک میں آزادی اظہار رائے کا احترام کریں، القسط انسانی حقوق کی تنظیم نے صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان جاری کیا جس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب میں صحافیوں کے خلاف ہونے والے جرائم سے سنجیدگی سے نمٹے اور صحافت کے مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے اور انہیں سزا دی جائے۔
انسانی حقوق کی اس تنظیم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان بہت سے صحافیوں اور مصنفین کو گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور سکیورٹی فورسز نے انہیں ہراساں کیا، ان صحافیوں میں مہا الرفیدی کا نام لے سکتے ہیں جنہیں 2021 کے آخر میں سعودی عدالت نے ٹویٹر پر ان کی پرامن سرگرمیوں کے جرم میں 6 سال قید اور سفری پابندی کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ سعودی حکام اپنی رائے کا اظہار کرنے پر سماجی کارکنوں اور اپنے مخالفین بہت طویل سزائیں دے رہے ہیں جبکہ اس ملک میں آزادی اظہار کے کچھ قیدی اپنی سزائیں ختم ہونے کے باوجود بھی جیل میں ہیں، ان لوگوں میں "احمد السویان” کا ذکر کر سکتے ہیں جو قیدی ہیں، انہیں 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم وہ ابھی تک سلاخوں کے پیچھے ہیں۔


مشہور خبریں۔
افغانستان سے مذاکرات اس وقت ہوں گے جب وہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے
نومبر
’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ عاطف اسلم اور نتاشا نورانی کے گانے ریلیز
?️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) کوک اسٹوڈیو کی طرز کے میوزیکل شو ’ویلو اسٹیشن‘
مئی
مغربی کنارے پر صیہونیوں کی یلغار
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے متعدد
مئی
کیا چین نیا عالمی نظم تشکیل دے سکتا ہے؟
?️ 18 جون 2021سچ خبریں:چین اور امریکہ کے مقابلہ کے کچھ پہلو فطری طور پر
جون
امریکہ افغانستان میں داعش کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے: طالبان
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا
اگست
یمن نے سعودی عرب کو حج کا انتظام کرنے کے لیئے اہم پیشکش کردی
?️ 14 جون 2021صنعا (سچ خبریں) یمن نے سعودی عرب کو حج کا انتظام کرنے
جون
تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ہم ترک حملوں کا جواب دیں گے: عراق
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کو صوبہ نینوا میں
جون
طالبان ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، یورپی یونین کا دعویٰ
?️ 12 اگست 2021کابل (سچ خبریں) یورپی یونین نے بڑا دعویٰ کرتے ہوے کہا ہے
اگست