سعودی عرب مغربی ایشیا میں منشیات کا مرکز :امریکی اخبار

سعودی

?️

سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ سعودی ولی عہد کی سعودی معاشرے کی ثقافت اور عقائد کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں سعودی عرب میں منشیات کے استعمال کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
امریکی جریدے فارن پالیسی نے سعودی معاشرے کی صورتحال اور نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں ہوشربا اضافے پر اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ روایتی معاشرے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور منشیات کے استعمال میں کمی کی امید میں تفریح میں اضافے کے باوجود، اس کے استعمال کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کیپٹاگون سمیت منشیات کی درآمد عام ہو گئی ہے جسے مغربی ایشیا کا منشیات کا دارالحکومت قرار دیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ، منشیات کی مارکیٹ بہت منافع بخش ہو گئی ہے اور مانگ بہت بڑھ گئی ہے، فارن پالیسی نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب میں منشیات کا مسئلہ خطرناک مرحلے تک پہنچ گیا ہے، سعودی فوجی حکام نے گزشتہ ماہ میں 34 ملین سے زائد کیپٹاگون گولیاں ضبط کیں اور منشیات کی سمگلنگ کی تین کارروائیوں کو ناکام بنایا، کیپٹاگون کے علاوہ بھنگ اور قات کی بھی سعودی عرب میں بکثرت تجارت ہوتی ہے۔ اس دوران، کیپٹاگون اپنے چھوٹے سائز اور پیکنگ میں آسانی کی وجہ سے زیادہ درآمد کیا جاتا ہے۔

یہ سائیکیڈیلک مادہ بنیادی طور پر سعودیوں کی درخواست پر شام اور لبنان میں تیار کیا جاتا ہے اور سعودی عرب بھیجا جاتا ہے،حال ہی میں شام کےصوبہ حلب میں دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والی کیپٹاگون پروڈکشن ورکشاپ کا انکشاف ہوا ہے جہاں دہشت گرد پیداواری مواد سعودی عرب بھیج رہے تھے،جبکہ شام کے بحران کے دوران، دہشت گردوں نے زیادہ دیر تک لڑنے کے لیے منشیات کو اپنے حملوں میں بھی استعمال کیا۔

فارن پالیسی نے پھر لکھا کہ سعودی حکام کی سب سے بڑی پریشانی Captagon کا زیادہ استعمال ہے جبکہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم UNODC کی رپورٹ کے مطابق 2015 اور 2019 کے درمیان مشرق وسطیٰ میں دریافت ہونے والے کیپٹاگون کا نصف سعودی عرب میں ملا ہے،یادرہے کہ ریاض حکومت کے مخالفین کا خیال ہے کہ محمد بن سلمان کے مشورے پر سعودی عرب میں تفریح کے نام سے مشہور تقریبات میں اضافہ اورمغربی گلوکاروں کی دعوت کے نتیجہ میں سعودی نوجوانوں بنیادی طور پر جرم اور شراب نوشی میں اضافہ ہوا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

خان کی واپسی تک مارچ ختم نہیں ہوگا، آخری دم تک کھڑی رہوں گی، بشریٰ بی بی کا اعلان

?️ 25 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان

ہمیں اپنے نیٹو اتحادیوں سے یکجہتی کی توقع ہے:ترک صدر

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:ترک صدر نے کہا کہ وہ یکجہتی پر مبنی نیٹو کے

بھاگتے بھاگتے، امریکا کی افغانستان میں نئی خانہ جنگی بھڑکانے کی ناپاک سازش

?️ 29 اپریل 2021(سچ خبریں) امریکا اگرچہ افغانستان سے ظاہری طور پر شکست کھاکر بھاگنے

خیبرپختونخوا انتخابات کیس: وفاقی و صوبائی حکومت، گورنر اور صدر کو نوٹسز جاری

?️ 13 اپریل 2023پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے

واشنگٹن کے مطابق ایرانی کشتیاں امریکی جنگی جہازوں کے قریب پہنچتی ہوئیں

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    امریکی میڈیا نے منگل کی صبح دعویٰ کیا کہ

وزیر اعظم آج اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے

?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا آج (جمعہ) اقوام متحدہ جنرل

سعودی دروازے اسرائیلیوں کے لیے کھلے ہیں: اسرائیل گلوبز

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی خبر رساں ذرائع نے کہا ہے کہ باوجود اس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے