🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام میں اپنی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام میں اپنی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اسپوٹنک نے منگل کی شام سعودی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا جس میں کہا کہ شام میں ریاض کی قونصلر خدمات اور سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس ملک کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح عرب دنیا کی مشترکہ سرگرمیوں کی حمایت کرنے اور خطہ کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے اتوار کو قاہرہ میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں عرب لیگ میں شام کی رکنیت کی بحالی کا جائزہ لینے کے بعد اس ملک کو عرب لیگ میں اس کی نشست پر واپس لانے کے منصوبے پر اتفاق کیا،یاد رہے کہ نومبر 2011 میں عرب لیگ نے دمشق کی رکنیت معطل کر دی اور اس کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں نیز اس ملک کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش رچائی۔
مشہور خبریں۔
ناسا کی ٹیم کے ساتھ باربی ڈول بھی خلا کا سفر کرے گی
🗓️ 21 مارچ 2021ماسکو(سچ خبریں) لڑکیوں کی پسندیدہ اور دلعزیز باربی ڈول کو بھی ناسا
مارچ
یمن کا صیہونی حکومت کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ
🗓️ 24 اکتوبر 2024 سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اکتوبر
امریکہ انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے مجبور
🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ اس انصاراللہ یمن کو
فروری
اقوام متحدہ کے ادارے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور انتظام میں پاکستان کی معاونت کیلئے تیار
🗓️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور عالمی
اکتوبر
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب
🗓️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی اداے ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کیلئے
اپریل
شکارپور: عدالت نے علی امین گنڈاپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
🗓️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی
اپریل
شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری
🗓️ 26 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما و
دسمبر
یوکرین کے لیے نیا امریکی امدادی پیکج
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:روس میں ویگنر کی بغاوت کے خاتمے کے تین دن بعد،
جون