سعودی عرب اسلام کے ساتھ برسرپیکار ہے:یمنی مفتی

سعودی

🗓️

سچ خبریں:یمنی مفتی نے سعودی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات ایک مسلمان کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔
یمن کی انجمن علماء اور یمن کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ سعودی حکومت ایک ایسی جارح حکومت ہے جو مسلم امہ کے خلاف جارحیت کر رہی ہے اور اس طرح اسلام کے خلاف برسر پیکار ہے،یمن کے مفتی اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ان اقدامات ایک مسلمان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔

علامہ شمس الدین شرف الدین نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ سعودی حکومت نے اسلامی ممالک اور مسلمانوں سے کسی صلاح و مشورے کے بغیر حج پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا اور پوری دنیا کے مسلمان سعودیوں کے اس رویے سے ناراض ہیں، یمن کے مفتی اعظم نے واضح لفظوں میں کہا کہ اگر سعودیوں کے لئے عوام کی زندگی اور چین و سکون کی کچھ بھی اہمیت ہے تو وہ مسجدوں کی آوازیں کیوں بند کئے ہوئے ہیں جبکہ نائٹ کلبوں کو کھولنے اور ناچ گانوں کی آوازیں اونچی رکھنے کی اجازت دیئے ہوئے ہیں، علامہ شرف الدین کا کہنا تھا کہ سعودی حکام مسلم امہ کو علاقے میں امریکیوں و صیہونیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور ان کے منصوبوں کو قبول کرلینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے اسلام و مسلمین کے ساتھ خیانت وغداری کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال صرف سعودی عرب میں مقیم ساٹھ ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی، سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس پابندی کی وجہ کورونا اور اس کے نئی قسم کے پھیلاو کو بتایا ہے،اُدھر المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے الفرع علاقے پر چھے بار بمباری کی جبکہ صوبہ مآرب کے صرواح علاقے کو چودہ بار اور مدغل کو ایک بار اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ، جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شدا نامی سرحدی علاقے پر سنیچر کو بھی گولہ باری کی تھی ۔

درایں اثنا یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں ایک سو بیس بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
سحر

 

مشہور خبریں۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، کانسٹیبل زخمی

🗓️ 5 مارچ 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے

آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں ہے: مفتاح اسماعیل

🗓️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی

فلسطین کی تاریخی یادگاروں پر صیہونیوں بری نظر

🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی تنظیمیں 1948 کے علاقے میں عکا کے قرب

غزہ جنگ بندی کے دن صہیونی میڈیا کے بیانات

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اپنے سینئر تجزیہ کار نہم برنیا کی طرف سے لکھی

صیہونی فیلگ مارچ کی مذمت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

🗓️ 15 جون 2021سچ خبریں:صہیونیوں کے اشتعال انگیز "فلیگ مارچ” کی مذمت کرتے ہوئے سوشل

ماسکو دہشت گردانہ حملے پر امریکی ردعمل کے بارے میں روس کا ردعمل

🗓️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو دہشت گردانہ حملے

کرپٹ اگر میری پارٹی میں بھی ہوگا اسے معاف نہیں کیا جائے گا

🗓️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ

غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ

🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے