سعودی حکومت یمن کے بحران سے نکلنے کے راستے کی تلاش میں

سعودی

🗓️

سچ خبریں:ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ یمنی فورسز کی "7 دسمبر” کی کارروائی، جس میں سعودی عرب کے اندر کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بین الاقوامی اور انسانی قانون کے مطابق، یمنی عوام کے خلاف سعودی حکومت کے جنگی جرائم کا ایک جائز جواب تھا۔
سیاسی کارکنوں کا خیال ہے کہ سعودی عرب کے اندر یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی کارروائیوں نے یمن کے خلاف جنگ میں جارح اتحاد کو مایوس کیا ہے،کارکنوں نے مزید کہا کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی فوجی سازوسامان میں پیش رفت اور ساتھ ہی سعودی سرزمین کو نشانہ بنانا اس جنگ میں جارح اتحاد کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے سات سال پہلےس عودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈیزائن کیا تھا۔

سیاسی کارکنوں نے کہا کہ اتحادی حملوں میں اضافہ اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ سعودی حکومت خطے میں امریکی ناجائز مفادات کے حصول کے لیے واشنگٹن کے لیے ایک آلے کے طور پر کام کر رہی ہے،سیاسی کارکنوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی حکومت یمن کے بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے ،کہا کہ واشنگٹن کو یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست کا یقین ہے، تاہم وہ ریاض حکومت کو اپنے ساز و سامان اور ہتھیاروں کی فروخت کے لیے آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان عمانی بادشاہت کے دورے پر ہیں جہاں وہ مسقط کی ثالثی کے ذریعے یمنی عوام پراپنی شرائط مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں انسانی مسئلے پر سیاسی مسئلے کو ترجیح دینا بھی شامل ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ کے ہاتھوں سفارتکاروں کی جاسوسی پر چین کا اظہار تشویش

🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں روس میں کام کرنے

افغانستان میں اسکول پر متعدد بم دھماکے، طلبہ سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

🗓️ 8 مئی 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں ایک اسکول پر متعدد بم دھماکے ہوگئے

عطیات سے ملک نہیں چلتے، ڈپازٹ اور قرضوں میں توسیع کیلئے اب کوئی تیار نہیں، وزیر خزانہ

🗓️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

یمنی عوام کے خلاف امریکی اقدامات کے اثرات؛ یمنی سیاسی کارکن کی زبانی

🗓️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کے ایک سیاسی کارکن نے اقتصادی میدانوں میں اس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ گمشدگی، انصاف لائرز فورم کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

🗓️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب اور راجا بشارت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

🗓️ 6 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار قومی

بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف بڑا اعلان کردیا

🗓️ 25 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف بڑا

وزیر اعظم بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کے معترف

🗓️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے