?️
سچ خبریں:سعودی حکومت نےاس ملک کے مشرق میں شہداء کے خاندانوں سے کہا ہے کہ وہ اپنےشہیدوں کے مقبروں کو تباہ کریں اور وہابی قوانین اور تعلیمات کے مطابق عمل کریں۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے اس ملک کے مشرق میں رہنے والے افراد کی رائے عامہ کے خلاف ایک نئی جنگ شروع کی ہے اوران کے احتجاج کے تمام رنگوں اور خوشبوؤں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، سعودی حکام نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں شہداء کے خاندانوں سے شہیدوں کی قبروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سعودی لیکس کے مطابق سعودی حکومت قطیف صوبے کے العوامیہ قصبے میں اس منصوبے کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، جہاں شہید نمر باقر النمر کا گھر واقع ہے جبکہ خدشہ ہے کہ شہیدوں کی قبریں لوگوں کی مستقل موجودگی کے لیے ایک جگہ بن جائیں گی۔
منصوبے کے مطابق قبروں پر بنائی گئی عمارتیں ، بیٹھنے کی جگہیں، جھنڈے ، تلاوت قرآن کا سامان اور قبروں کے ساتھ لگائی گئی ہر چیز ایک ہفتے کے اندر ہٹا دی جائے صرف قبریں باقی رہیں ورنہ سعودی سیکورٹی فورسز طاقت کا استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔
درایں اثناالعوامیہ کے مقامی عہدیداروں نے کہا کہ شہداء کی قبریں ان اسلامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے جن کاسعودی عرب کی حکومت دعوی کرتی ہے،سعودی لیکس نے مزیدلکھا کہ سعودی حکام کے فیصلے کا مقصد قطیف اور احساء کے لوگوں کی ورثہ اور اجتماعی رسوم کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ ریاض حکومت ہر اس چیز کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے احتجاج کی بو آتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکام نے پچھلے سال امام حسین امامباڑے کو تباہ کیا جہاں شیخ نمرتقریریں کرتے تھےنیز گزشتہ سال اپریل میں بھی قطیف شہداء کی متعدد قبریں تباہ کی گئیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوج نے جدید ہتھیاروں میں معاونت کے لیے اوپن اے آئی سے معاہدہ کرلیا
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک
جون
کراچی میں غیر متوقع بارش ہوئی، انتظامات مکمل تھے، مرتضیٰ وہاب
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ
فروری
غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر
فروری
44 سال بعد شہید صدر کے قاتل کی پہچان
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شہید محمد باقر الصدر کے قتل کے مرکزی ملزم سعدون
فروری
تزویراتی خطے میں ترکی کے اثر و رسوخ
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے اس ملک میں
مارچ
سیکیورٹی خدشات کے شکار علاقوں میں انتخابات ملتوی کیے جا سکتے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی کی تجویز
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر بلوچ
دسمبر
بلاول بھٹو کی عدلیہ پر کڑی تنقید
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی
اگست
چین اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں جوہری معاہدہ
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ان کے چینی ہم
جنوری