?️
سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد اس ملک کے قدرتی ذخائر کے ساتھ ساتھ آثار قدیمہ کو بھی لوٹ رہا ہے۔
یمن کی ویب سائٹ وکالۃ الصحافہ الیمنیہ نے اس ملک کے آثار قدیمہ کے ماہر عبد اللہ حسین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے دو آثار قدیمہ رواں سال سترہ جون کو اسپین کے میڈریڈ شہر میں فروخت کے لئے پیش کئے گئے جنہیں جنگ کے دوران اسمگل کیا گیا تھا۔
یمن کے ماہر آثار قدیمہ نے بتایا کہ فروخت کے لئے اسپین میں پیش کئے گئے دو آثار قدیمہ میں سے ایک کا تعلق تین صدی قبل از ولادتِ حضرت عیسیٰ سے تھا اور اُس کا کل وزن سولہ کلوگرام تھا جبکہ دوسرے کا تعلق بھی قبل از عیسوی تاریخ سے تھا۔
عبد اللہ حسین کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران تاراج ہونے والے یمن کے قومی آثار قدیمہ کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا دشوار ہے تاہم نیلامی میں پیش کئے گئے یمنی آثار قدیمہ سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم دس ہزار آثار قدیمہ یمن سے لوٹ کر باہر لے جائے گئے ہیں۔
یمن کے آثار قدیمہ کی تباہی کے سلسلے میں سعودی اتحاد کے ساتھ ساتھ دہشتگرد گروہ داعش بھی سرگرم عمل رہا ہے اور اُس نے حال ہی میں اس ملک کے صوبے الحدیدہ کے الخوخہ شہر میں واقع تاریخی مسجد النور کو شہید کر دیا جس کو سات سو سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے؟صہیونی ذرائع ابلاغ کا دعوی
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی
جون
حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہوگا
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عازمین حج 2026 کے لیے اہم خبر، حج
جون
سپریم کورٹ کی کاروائی مکمل فیصلہ محفوظ
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے
اپریل
کیا روس جوہری تجربہ کر رہا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا
اکتوبر
یمنی فوج کا اہم اعلان
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے کئی بار امن
جون
چین آہنی برادر ہے لیکن امریکہ کے ساتھ بھی بہترین تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، وزیرخارجہ
?️ 27 جولائی 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا
جولائی
خطے کے استحکام میں شہید ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کیا کردار رہا
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے کے دردناک حادثے میں آیت اللہ سید ابراہیم
مئی
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی خاتون صحافی شہید
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:صیہونی جیل سے آزاد ہونے والی ایک فلسطینی خاتون صحافی کو
جون