سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ میں تین ہزار ایک سو سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں جبکہ اس ملک پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں نیز چالیس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔
سعودی اتحاد کے جاسوس اور ڈرون طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں منجملہ مأرب، حجہ، جوف، صعدہ، تعز، بیضا اور ضالع کی فضا میں پروازیں کرتے ہوئے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں من جملہ مأرب، تعز، حجہ، الجوف، صعدہ، الضالع اور البیضاء پر راکٹ اور توپ خانے سے حملے کئے اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت جاری ہے اور اس اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی رعایت نہیں کی جا رہی ہے، یہ حملے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں جبکہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے پر بارہا خبردار کیا ہے۔
یاد رہے کہ یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ میں تین ہزار ایک سو سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں نیز یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں، یمن میں انسانی حقوق کی صورت حال کا جائزہ لینے والے یمنی اتحاد نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ یمن کے خلاف مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ، یمنی بچوں کے خلاف کئی عشروں کی مسلط کردہ جنگ کے مترادف ہے اس لئے کہ یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ اس جنگ کے دوران اب تک سعودی اتحاد کے ہاتھوں تین ہزار ایک سو بیاسی بچے مارے جا چکے ہیں جن میں دو ہزار سات سو پنچانوے لڑکے اور تین سو ستاسی لڑکیاں شامل ہیں، یہ بچے یمن کے بیس صوبوں میں شہید ہوئے ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں مارے جانے والے یمنی بچوں کی تعداد اس تعداد سے الگ ہے۔