?️
سچ خبریں:یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی جانب سے برسائے گئے کلسٹر بموں میں سے بہت سے اس ملک کے متعدد علاقوں میں بغیر پھٹے ہوئے موجود ہیں جو آئے دن یمنی بچوں کی موت کا باعث بن رہے ہیں۔
المسیرہ کی چینل کی رپورٹ کے مطابق مغربی یمنی صوبے الحدیدہ میں کلسٹر بم پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے، رپورٹ کے مطابق دھماکہ الحاک شہر میں اس وقت ہوا جب بچے کھیل رہے تھے ، یاد رہے کہ کلسٹر بم کئی سالوں تک جانی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔
گزشتہ روز الجوف صوبے کے الحزم شہر میں کلسٹر بم کے دھماکے میں تین یمنی شہری جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے، ان لوگوں کی گاڑی ان بموں میں سے ایک پر چلی گئی جس سے دھماکہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ کلسٹر بم بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاروں میں شامل ہیں جو یمن میں سات سالہ جنگ کے دوران سعودی اماراتی اتحاد کی طرف سے بار بار استعمال کیے گئے ہیں، یہ بم، جن کا مقصد پیادہ فوجیوں کو جانی نقصان پہنچانا ہوتا ہے، بڑی تعداد میں ایک بڑے علاقے پر گرتے ہیں اور اس وقت تک نہیں پھٹتے جب تک کہ کوئی شخص یا گاڑی کا ٹائر ان سے ٹکرا کر ان کے پھٹنے کا سبب نہ بنے۔
انسانی حقوق کے گروپوں اور تنظیموں نے جنگ کے دوران متعدد بار امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی اتحاد کو ایسے بموں کی فروخت بند کرے ، تاہم اس درخواست کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیل کا فریبکارانہ امدادی منصوبہ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:اسرائیل نے امریکہ کی حمایت سے غزہ میں امداد کی تقسیم
مئی
زلنسکی نے ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات کے موقع پر کیا کہا؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ولادیمیر زلنسکی، صدر یوکرین، نے کہا کہ ہمیں امید ہے
اگست
روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا
?️ 26 دسمبر 2021ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر
دسمبر
غزہ میں ہر گھنٹے میں ایک بچہ کی موت
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے73 سالہ فلسطینی مجاہد کی شہادت
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی شہر الخلیل میں ایک ہفتہ قبل صیہونی فوجی کے ہاتھوں
جنوری
فلسطینی مجاہدین کا شکریہ کہ انھوں نے عربوں کا وقار لوٹا دیا
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا
مئی
ہمیشہ ماں کی بات ہوتی ہے باپ کی نہیں، مرد کی قربانیوں کو دیکھا ہی نہیں جاتا، نادیہ افگن
?️ 9 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ معاشرے
دسمبر
70,000 صفحات پر مشتمل اسرائیلی خفیہ دستاویزات میں کیا ہے ؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک ایسے
ستمبر