?️
سچ خبریں:صوبہ مأرب کی انسانی حقوق کی اعلیٰ کونسل نے یمنی پناہ گزین کیمپوں کے خلاف سعودی جارحیت پسند اتحاد کے فضائی حملوں کی خبر دی ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ مأرب کی انسانی حقوق کی اعلیٰ کونسل نے صرواح کے زنہ علاقے میں مہاجر کیمپوں پر سعودی جارحیت پسند اتحاد کے حملوں کی خبر دی، کونسل نے کہا کہ حملہ آوروں نے چھ فضائی حملوں کے دوران پناہ گزینوں کے دو کیمپوں پر بمباری کی، رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت پسند اتحاد کا کیمپوں پر حملوں کا مقصد یمنی پناہ گزینوں کو خوف زدہ کرنا اور انہیں سعودی اتحادی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں میں جانے پر مجبور کرنا تھا۔
واضح رہے کہ جارحیت پسند اس اقدام کے ساتھ یمن کے مہاجرین کو انصاراللہ افواج کے خلاف جنگ میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرہے ہیں،جبکہ جن کیمپوں پر حملہ کیا گیا ہے ان میں 800 سے زیادہ یمنی خاندان رہتے ہیں جوپچھلے پانچ سالوں سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں ،یادرہے کہ حالیہ برسوں میں یمن کے صوبہ مأرب میں حملہ آور سعودی نے 40000 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں یمنی خاندان بے گھر ہوگئے ہیں نیز اس صوبے کا بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے ۔
جبکہ یمنی عوام اور فوج اس صوبہ کو جارحین کے چنگل سے نکال پر وطن کی آغوش میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں تو عربی اور مغربی میڈیا میں ان کے خلاف وسیع پیمانے پر پروپگنڈہ کیا جارہا ہے اور کہا جا رہا ہے اس اقدام سے یمنی عوام کا قتل عام ہو جائے گا جبکہ پچھلے چھ سالوں سے سعودی اتحاد کے حملوں میں خواتین اور معصوم بچوں کے قتل عام کا کوئی نام تک نہیں لے رہا ہے اور جب یمنی اپنا دفاع کر رہے ہیں تو سب کو انسانی حقوق یاد آگئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی عوام ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے قابل نہیں سمجھتے
?️ 24 ستمبر 2025امریکی عوام ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے قابل نہیں سمجھتے ایک
ستمبر
محرم الحرام کے دوران پاک فوج طلب
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اگست
کل کے جنگ طلب آج کے انسانی حقوق کے دعویدار
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:کچھ اموات کو دوسروں سے زیادہ اہم نہیں سمجھا جا سکتا
مئی
گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف
?️ 24 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے
اگست
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنماؤں کو نوٹس جاری
?️ 15 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں
نومبر
غزہ میں کون سی فتح کی بات ہو رہی ہے، واضح نہیں!
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حلقوں کی فوج اور کابینہ پر تنقید کے سلسلے
مئی
دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:لاہور کو فضائی آلودگی کی شدت کی وجہ سے دنیا کا
اکتوبر
پانی کی 50 فیصد قلت کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھول دی گئی، سندھ کا شدید احتجاج
?️ 15 اپریل 2025سندھ: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں پانی کی 50 فیصد قلت کے
اپریل