🗓️
سچ خبریں:ٹرمپ کے دور صدارت میں معزول کیے جانے والے سابق امریکی وزیر دفاع نے پینٹاگون کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
ٹیلی ٹریڈر کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی وزیر دفاع مارک اسپیئر نے پینٹاگون کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، مارک اسپیئر نے کہا کہ اس وزارت نے غیر قانونی طور پر میری کتاب کے کچھ حصوں کی اشاعت کو روکا ہے جبکہ پینٹاگون کے مطابق، یہ یادداشتیں اسپیئر کے وزیردفاع کے دور کی ہیں اور ان میں خفیہ معلومات دکھائی دیتی ہیں۔
اسپیئر نے اپنی شکایت میں لکھاکہ وزیر دفاع کے طور پر میرے پورے دور میں، ملک کو بڑھتے ہوئے غیر ملکی خطرات، صحت کے بحران، پینٹاگون میں منتقلی، شہری بدامنیاور وائٹ ہاؤس میں متعدد تناؤ جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے،یادرہے کہ سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت اور اس کے خلاف ہونے والےعوامی احتجاج کے دوران مظاہرین کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال پر بعداسپیئر اور ٹرمپ کےدرمیان اختلافات ہوئےجس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ اسپئیر لازمی حد تک وفادار نہیں تھے اور اسپئیر کو یقین آیا کہ ٹرمپ محکمہ دفاع کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ یادداشت میں ایک اہم متن، جسے ولیم موریو نے شائع کرنا ہے، رازداری کے بہانے اسپیئر کی پہنچ سے دور رکھا گیا تھا، اور اسپیئر اس بات پر زور دےرہے ہیں کہ اس اہم متن میں بالکل بھی خفیہ معلومات نہیں ہیں۔
انہوں نے مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ان کی یادداشتوں کے تحریری ورژن کے تقریباً 60 صفحات میں ترمیم کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
نیویارک کے پراسیکیوٹر کی ٹرمپ اور ان کے بچوں کی طلبی
🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:نیویارک کے اٹارنی آفس نے تصدیق کی ہے کہ سابق امریکی
جنوری
چہرے پر پلکوں اور بھنوؤں سے متعلق ماہرین کی اہم تحقیق
🗓️ 21 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) ہمارے چہرے پر بھنویں اور پلکیں کیوں ہوتی ہیں؟
جون
جبالیا میں صیہونی جرائم کا آنکھوں دیکھا حال
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں صیہونی افواج کے مظالم
اکتوبر
آئی ایم ایف، پاکستان کا موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے سے قبل بورڈ میٹنگ کیلئے پُرامید
🗓️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)
مئی
ٹرمپ کی شام سے امریکی فوج کے انخلا کی خواہش، صیہونیوں کو سخت تشویش
🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں پہلا دن؛ اہم فیصلے اور بیانات
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی واپسی کے
جنوری
دارالعلوم حقانیہ میں دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت چھ شہید
🗓️ 28 فروری 2025نوشہرہ: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ
فروری
خفیہ دستاویزات میرے گھر منتقل کرنا معمول تھا: ٹرمپ
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی برآمد شدہ دستاویزات کے کم از کم
فروری