سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا

سعودی

?️

سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجو حالیہ برسوں میں عوامی مظاہروں کا مرکز رہا ہے۔
مشرقی سعودی عرب میں شیعہ شہر قطیف کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت شہر کے مرکز میں واقع الثورہ(انقلاب) اسٹریٹ سے سیکڑوں خاندانوں کو بے دخل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ناشط قطیفی کے نام سے سائبر اسپیس کے ایک اکاؤنٹ کے مطابق اس سڑک پر خاص طور پر سنہ 2011 میں بہت سارے مظاہرے ہوئے ہیں ، اس سڑک پر رہنے والے ہر خاندان میں ایک شہید ، زخمی یا نظربند ہےتاہم اب 521 خاندانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کچھ پیسے کے لئے اپنے گھروں کو خالی کریں، ناشط قطیفی نے لکھاکہ سعودی حکومت کا مقصد 2011 کے مظاہروں کی ہر علامت اور یاد کو مٹا ناہے،خاص طور پر الثورہ ا اسٹریٹ جو قطیف میں انقلاب اور احتجاج کی علامت بن چکی تھی۔

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس علاقہ کے رہائشی پیسے لے کر اپنے مکانوں کو خالی کردیں تاہم رہائشیوں کا اپنے مکانوں کوبیچنا یا علاقے سے باہر منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مکینوں کے مطابق ، مجوزہ رقم مکان خریدنے کے لیےکافی نہیں ہے اور یہ کہ کچھ گھروں میں کئی خاندان آباد ہیں اس طرح کنبوں کے لئے رہائشی بحران پیدا ہوا ہے۔ سعودی کارکن کے مطابق ، اس کا مقصد خطے کی ترقی نہیں ہے بلکہ سعودی حکومت عوام سے بدلہ چاہتے ہیں۔

یادرہے کہ اسی طرح کا واقعہ 2017 میں قطیف کے علاقے المسورہ میں پیش آیا تھا اور بلڈوزروں کے ذریعہ متعدد مکانات تباہ کر دیے گئے تھےنیز گذشتہ سال نومبر میں سعودی عہدے داروں نے قطیف میں واقع امام حسین مسجد جہاں آیت اللہ باقر النمر نماز پڑھاتے تھے او ر خطبے دیتے تھے،کو توڑ ڈالا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ نہ صرف قطیف بلکہ سعودی عرب کے دیگر حصوں میں بھی مکانات کے انہدام اور مکینوں کے جبری طور پر نقل مکانی نے سخت عوامی احتجاج کو مشتعل کیا ہے،اسی طرح شمال مغربی سعودی عرب میں نیوم پروجیکٹ کے بہانے سےہویتات قبیلے کے ہزاروں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں،یادرہے کہ اسی طرح جنوب مغربی سعودی عرب میں محمد بن سلمان کے حکم پر ترقی دینے کے بہانے سینکڑوں خاندانوں کو السودہ کے علاقے میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️ 6 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت

فلسطینی شیر خوار اسرائیلی فوج کی گولیوں سے شہید

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی صیہونی فوجیوں کی

جنگ بندی نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل اور امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں: البخیتی

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن

ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

?️ 9 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی

دہشتگردی پر ہمارا مؤقف واضح، سب کو متحد ہونا ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء

پیوٹن کے ایران کے سفر سے امریکی پریشان

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:   منگل 28 جولائی کی شب تہران نے دوسری مرتبہ آستانہ

سیکیورٹی خدشات کے باعث سائفر کیس کا اوپن ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا، خصوصی عدالت

?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے