زیلنسکی کی ٹرمپ سے یوکرین میں امن ثالثی کی اپیل کی

زیلنسکی

?️

سچ خبریں: صدر یوکرین ولودیمیر زیلنسکی  نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون کال میں، یوکرین کی جنگ میں ان کی ثالثی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ ایک جنگ کو روک سکتے ہیں تو دوسری جنگیں بھی رکی ہوئی ہیں۔
زیلنسکی  اور ٹرمپ کے درمیان یہ فون رابطہ اس وقت ہوا جب روس نے یوکرین کے پاور گرڈ پر وسیع پیمانے پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے دارالحکومت کئیف اور ملک کے نو دیگر علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
حالیہ مہینوں میں روس یوکرین جنگ ختم کرنے کی سفارت کاری کی کوششیں سست پڑ گئی ہیں، جس کی ایک وجہ کئیف کے مطابق غزہ کی جنگ پر عالمی توجہ کا مرتکز ہونا ہے۔
ٹرمپ، جنہوں نے گزشتہ بدھ کے روز غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کا اعلان کیا تھا، نے گذشتہ اگست میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی تھی لیکن کوئی صلح کا معاہدہ طے نہی کرسکے۔
زیلنسکی  نے ایک فیس بک پوسٹ میں، ٹرمپ کے اس منصوبے کی تعریف کی جسے انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا شاندار منصوبہ قرار دیا، اور لکھا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ انتہائی مثبت اور تعمیری رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے ٹرمپ سے کریملن پر مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنے کی درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ایک خطے میں جنگ رک جاتی ہے، تو یقیناً دوسری جنگیں بھی، بشمول روس کی جنگ، رک سکتی ہیں۔
زیلنسکی  اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں فروری سے نمایاں بہتری آئی ہے، جب وہ وائٹ ہاؤس میں ایک متنازعہ ٹیلی ویژن میٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ زبانی جھڑپ میں ملوث تھے۔
دوسری طرف، ٹرمپ کا مسکو کے حوالے سے رویہ اس وقت سے زیادہ جارحانہ ہو گیا ہے اور انہوں نے یوکرین کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ستمبر میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا تھا کہ کئیف کو یورپ اور نیٹو کی مدد سے اپنے تمام قبضہ شدہ علاقے واپس لینے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

طالبان کے القاعدہ کے ساتھ گہرے روابط ہیں:اقوام متحدہ

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں طالبان کی نگرانی کرنے والے مشن کے سربراہ

اسرائیل کی اندرونی مشکلات اتنی ہی اہم ہیں جتنا ایران کا خطرہ: گینٹز

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ بنی گانٹز نے پیر کے

 امارات نے یمن کے شہر حضرموت میں کرائے کے فوجی تعینات کیے

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:  یمنی فوجی ذرائع نے جنوب مشرقی صوبے حضرموت کے المکلہ

بین الاقوامی میڈیا کی ایران کے رہبر انقلاب کی الالوداعی تقریب کی وسیع کوریج

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے ایران کے رہبر انقلاب کی الوداعی اور

امریکہ زوال پذیر ملک ہے: ٹرمپ

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ سے آبرومندانہ خروج کی ناکام کوشش:صیہونی میڈیا

?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

امریکی فوج میں انتہا پسندی کی شدت کے حوالے سے اہم انکشاف ہوگیا

?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) یونیورسٹی آف میری لینڈ کی جانب سے ایک رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے