ریاض میں کابل اسلام آباد مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد کا امکان

ریاض

?️

سچ خبریں: پاکستانی نیوز ویب سائٹ "ڈپلومیٹک انسائٹ” نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے تازہ مذاکرات کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز ریاض میں اسلام‌آباد اور کابل کے مابین ہونے والی گفتگو نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق، یہ غیر رسمی اور مختصر مذاکرات، جو سعودی حکام کی جانبہ سے طے پائے تھے، کا مقصد اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد کشیدگی میں کمی لانا تھا۔
افغان طالبان وفد، انس حقانی اور رحمت اللہ نجیب کی قیادت میں، اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملا، لیکن دوحہ اور استنبول میں ہونے والی گذشتہ ملاقاتوں کے برعکس، یہ نشست مختصر تھی اور اسے محض ایک مختصر تبادلہ خیال قرار دیا گیا۔
مذاکرات میں پاکستان نے افغانستان سے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسی مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ڈپلومیٹک انسائٹ نے ریاض مذاکرات کی ناکامی کا الزام افغانستان پر عائد کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان وفد نے اسلام‌آباد کے مطالبات کے حوالے سے اپنے سابقہ موقف پر اصرار کیا، جس کے نتیجے میں گفتگو جامد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کی بحالی کا بھی مشورہ پیش کیا، جسے اسلام‌آباد نے قبول نہیں کیا۔ اس صورت حال کے باوجود، سعودی عرب ثالثی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے اور امکان ہے کہ اگلے ہفتوں میں ایک اور اجلاس بھی منعقد ہو۔
یہ خبر اس بات کی عکاس ہے کہ ترکی-قطر کی ثالثی کا عمل فی الحال معطل ہے اور کابل اور اسلام‌آباد کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے حامیوں کا امریکہ کو لاکھوں ڈالر کا نقصان

?️ 4 جون 2021سچ خبریں:امریکی فیڈرل پراسکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے شدت پسند

ریاض نے 8 یمنی افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا

?️ 15 جون 2022سچ خبریں:   سعودی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے منگل کے روز دعویٰ کیا

ہم قانونی طور پر روسی املاک کو ضبط نہیں کر سکتے: امریکی وزیر خزانہ

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ یوکرین

انٹرپول کے اماراتی سربراہ کے خلاف تشدد کے الزام میں شکایت

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک وکیل نے متحدہ عرب امارات کےانٹرپول کے نئے سربراہ کے

واٹس ایپ نے صارفین  کی بڑی مشکل حل کر دی

?️ 6 ستمبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ

مستقبل قریب میں قیدیوں کے تبادلےکا امکان بہت کم

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہارٹز کے مطابق موساد کے سربراہ نے وارسا میں قطر کے

مقبوضہ کشمیر:بی جے پی کے دور حکومت میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ

?️ 1 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں

داعش کا دوبارہ ابھرنا امریکہ کے لیے کیسا رہے گا؟امریکی سینیٹر کا اظہار خیال

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ شام میں دہشت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے