سچ خبریں:روئٹرز خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سات سال بعد ریاض میں ایرانی سفارت خانے کے دروازے کھلے ہیں۔
روئٹرز خبر رساں ادارے نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاض میں تہران کے سفارت خانے کے داخلی دروازے سات سال کے بعد پہلی بار دوبارہ کھولے گئے۔
روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا ہے کہ جب ایک ٹیم ایرانی سفارت خانے کی عمارت کا معائنہ کرنے پہنچی تو ریاض میں اس عمارت کے بھاری دروازے کھل گئے،روئٹرز کے مطابق ایرانی سفارت خانے کے دروازے کے سامنے ایک سفید ٹرک بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے تہران سے ایک تکنیکی ٹیم کی ریاض پہنچنے پر سات سال کے بعد ریاض میں واقع اس ملک کے سفارت خانے کا دروازہ کھول دیا گیا،ایرانی وفد کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے نفاذ کی مناسبت سے یہ ایک نیا قدم ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے سیاسی اور قونصلر مشنز کے سرکاری تعلقات اور سفارتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایرانی تکنیکی وفد بدھ کی دوپہر کو ریاض پہنچا جہاں سعودی عرب کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی وفد ریاض اور جدہ میں دو ورکنگ گروپس میں ایک سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کرے گا اور ساتھ ہی اسلامی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل نمائندگی کے لیے بھی لازمی کاروائی انجام دے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں ایران کا سفارت خانہ 2016 سے بند ہے جب ریاض نے تہران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے،تاہم دونوں ممالک نے گزشتہ ماہ چین کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت میں، سفارتی تنازعہ کو ختم کرنے اور ایک دوسرے کے سفارت خانے دوبارہ کھولنے نیز تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار
مئی
پاکستان کی جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے، امریکا
اکتوبر
بیرونی قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ
مارچ
بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست، انتظامیہ کے افسر کو خان ہاؤس کے دورے کا حکم
مارچ
مقتدرہ پر بہت زیادہ دباؤ ہے عمران خان مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں
اکتوبر
اردوغان مسئلہ فلسطین کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
ستمبر
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو کشمیر کا حقیقی وکیل قرار دیا
جولائی
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمت
دسمبر