🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے یوکرائن کی حمایت کرنے پر روس نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر تل ابیب کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتا۔
اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ روس گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتا اس لیے کہ علاقہ شام کا اٹوٹ حصہ ہے، انھوں نے مزید کہا کہ روس کو تل ابیب کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی توسیع کے اعلان کردہ منصوبوں پر بھی تشویش ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے پہلے کہا تھا کہ یوکرائن پر روس کا حملہ بین الاقوامی نظام کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اسرائیل نے اس حملے کی مذمت کی ہے جبکہ یوکرائن میں صیہونی حکومت کے سفیر نے بھی لکھاکہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ یوکرائن پر حملہ ہوگیا ہے۔
یادرہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی مسلح افواج کو ڈونباس کے علاقے میں خصوصی آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا جس کے بعد روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرائن کے شہروں پر فضائی یا میزائل حملے ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ یہ حکم مشرقی یوکرائن کے الگ ہونے والے علاقے کے رہنماؤں کی جانب سے یوکرائنی جارحیت میں اضافے کا جواب دینے کے لیے روسی فوجی مدد کے مطالبے کے بعد دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس اور اسلامی جہاد کا قاہرہ کا دورہ
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں کے
اگست
امریکی خارجہ پالیسی میں صیہونی لابیوں کا اثر و رسوخ
🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن حکومت کے پاس اتنی طاقت
نومبر
ہم تل ابیب کی جارحیت کا اس طرح جواب دیں گے کہ اسے اس کی توقع نہیں ہوگی
🗓️ 29 اگست 2023تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے مزاحمتی کمانڈروں کے خلاف
اگست
حکومت کا پنجاب میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کافیصلہ
🗓️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے
مارچ
آبادی سے زیادہ ووٹروں کے اندراج کا انکشاف، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے
ستمبر
جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ
🗓️ 26 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں
فروری
انصر مجید خاں نیازی نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا
🗓️ 11 دسمبر 2021مکوآنہ (سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت وافرادی وسائل انصر مجید خاں نیازی
دسمبر
صیہونی وزیر جنگ کا جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ تل
دسمبر