🗓️
سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی اکانومسٹ کے نئے شمارے کی رپورٹ اور سرورق پر موجود ڈیزائن پر ردعمل کا اظہار کیا۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی اکانومسٹ کے نئے شمارے کی رپورٹ اور اس کے سرورق کے ڈیزائن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ لوگ جو اپنے ملک کی پولیس، فوج اور عام شہریوں کو قتل کرنے والوں کو دہشت گرد کہنے کے لیے مغربیوں کے رویے کا انتظار کرتے ہیں ، وہ نہیں جانتے کہ ایک اور ترکی ہے جس کے سیاسی، اقتصادی اور فوجی اقدامات نے دنیا کو دہشت گرد گروہوں سے محروم کر دیا ہے، اس وقت ہر جگہ ایک مضبوط ترکی کے چرچے ہیں۔
رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا کہ ان کا ملک کبھی بھی اپنی داخلی پالیسی کو دوسروں کے کہنے پر تیار کرنے اور بین الاقوامی میگزین کے سرورق پر لکھے جانے الفاظ کے ذریعے قومی ارادے کو خطرہ میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔
یاد رہے کہ ترکی کے صدر نے حالیہ برسوں میں میدان میں اور مذاکرات کی میز پر اس ملک کو حاصل ہونے والی سفارتی کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ ہم ان تمام سفارتی کامیابیوں کو ترکی کی صدی کے ذریعے عروج پر پہنچائیں گے۔
اردگان نے اعلان کیا کہ ترکی نے سیاسی، سفارتی اور فوجی اقدامات کے ذریعے دہشت گرد گروہوں کے خلاف میدان تنگ کر دیا ہے، تین براعظموں کے قلب میں اپنی جغرافیائی سیاسی حیثیت کے باوجود، ترکی کی برسوں سے واحد محور خارجہ پالیسی ہے اور اپنی سفارتی کوششوں کی بدولت ہم نے خود اعتمادی پر مبنی خارجہ پالیسی نافذ کی ہے۔
القدس العربی نے لکھا ہے کہ اردگان نے جمعہ کے روز برطانوی جریدے اکانومسٹ کے تازہ شمارے کے سرورق پر انہیں ڈکٹیٹر جیسے الفاظ سے یاد کیے جنے پر رد عمل کا اظہار کیا، اس میگزین نے اپنے تازہ شمارے میں 2023 کے سب سے اہم انتخابی واقعہ” کے عنوان سے اردگان پر حملہ کیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کو درپیش چیلنجوں نے
فروری
روس اور یوکرین جنگ پر بن سلمان کا مؤقف ایک مجتہد کی زبان سے
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں: ایک معروف سعودی نے ٹویٹ کیا کہ بن سلمان کو
فروری
فلسطینی عوام پر مظالم کو ختم کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں:شاہ اردن
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ
جولائی
ای ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا فیصلہ حتمی ہے
🗓️ 14 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فواد
جولائی
ایرانی صدر کا دورہ روس
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہم منصب
جنوری
9 مئی: فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
🗓️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس سے متعلق سابق
مئی
خیبر پختونخواہ میں حلف اٹھانے کے ایک ماہ بعد ذمہ داریاں سونپی گئی
🗓️ 21 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 3 وزرا کو حلف اٹھانے
مئی
فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو بے نقاب کردیا
🗓️ 1 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہنما نے اسرائیلی سازش کو
اپریل