?️
سچ خبریں:افغانستان مسلسل تیسرے سال گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں سرفہرست ہے جبکہ عراق 833 ویں اور پاکستان 186 ویں نمبر پر ہے۔
طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں، انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ ورلڈ پیس نے ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021 میں دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں سے ہونے والی اموات کا 20 فیصد افغانستان میں دیکھنے کو ملا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 2021 میں دہشت گردی کے حملوں میں دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں جو 1426 اموات ہیں، رپورٹ کے مطابق افغانستان میں گزشتہ سال دہشت گردی کے 837 واقعات ہوئے جن میں 1426 افراد ہلاک اور 2199 زخمی ہوئے۔
انسٹی ٹیوٹ فار ورلڈ اکانومی اینڈ پیس نے یہ بھی بتایا کہ افغانستان میں ہلاک ہونے والوں میں سے نصف سے زیادہ عام شہری تھے،واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے آخری دنوں میں کابل ایئرپورٹ کے قریب ایک مہلک دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 180 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 200 دیگر زخمی ہوئے، اسے 2021 کے مہلک ترین دہشت گردانہ حملوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔
یادرہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنےاور ایک عبوری حکومت کے قیام کے بعد، اس گروپ نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان اب دہشت گردانہ حملوں اور عام شہریوں کے قتل کا مشاہدہ نہیں کرے گا۔


مشہور خبریں۔
صدرمملکت کی جانب سے معذور افراد کیلئے اسٹیٹ بینک پالیسی کا اجرا
?️ 22 جون 2021کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد
جون
امریکی کانگریس اسرائیل کے وجود کی مخالف
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو امریکی ایوان نمائندگان میں سے دو نمائندوں نے اسرائیل
نومبر
اطالوی انسانی حقوق کے کارکنوں نے صیہونی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: روم کے پراسیکیوٹر آفس نے اسرائیلی غاصب حکومت کے خلاف
اکتوبر
صیہونی فوج کی حالت زار؛صیہونی فوجی افسر کی زبانی
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے تل
اگست
التنف میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ
جنوری
جانسن کا جوا سعودی تیل کے ساتھ
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آئندہ چند گھنٹوں میں مشرق
مارچ
تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں تین دھماکے
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب
جنوری
اسرائیل کا الصمود بیڑے پر حملہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے:ترکی
?️ 2 اکتوبر 2025 اسرائیل کا الصمود بیڑے پر حملہ دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین
اکتوبر