?️
سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیج پر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازعہ دورۂ تائیوان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ دنیا کی وکالت کرنے میں اپنا وقت برباد کرنے کے بجائے اپنے حلقہ انتخاب کا خیال رکھو۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونی انگ نے اپنے ٹویٹر پر امریکہ میں بے گھر افراد کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے متنازعہ دورہٴ تائیوان پر کھلی طعنہ زنی کی اور انہیں زیادہ وقت اپنے ملک کے عوام کی حالت کو بہتر بنانے میں صرف کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کیا یہ وہی ڈیموکریسی ہے جس کی پلوسی دنیا بھر میں وکالت کر رہی ہیں؟ کیوں نہ اپنے لوگوں کا زیادہ خیال رکھیں اور زیادہ وقت اپنے انتخابی حلقے کی حالت بہتر بنانے میں صرف کریں؟ بے گھر افراد کی ٹویٹ کی گئی تصویر پر لکھا تھا کہ کیلیفورنیا کا ڈسٹرک ١۲ جس کی نمائندگی نینسی پلوسی کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ چینی وزارت خارجہ کی یہ طعنہ زنی امریکی حکام اور ان کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے اظہارات کی طرف اشارہ ہے جو تائیوان میں جمہوریت کی حمایت کے نام پروہاں کشیدگی پیدا کرنے کی توجیہ و تاویل کرتے ہیں،چین اور تائیوان میں کشیدگی میں تازہ ترین اضافہ اس وقت ہوا جب نینسی پلوسی نے تائیوان کا متنازعہ دورہ کیا۔
واضح رہے کہ پلوسی نے چینی حکام کے اعتراضات اور انتباہات کے باوجود تائیوان کا دورہ جسے چینی حکام نے ون چائنا کی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیا، پلوسی گزشتہ ۲۵ سالوں میں تائیوان کا دورہ کرنے والی پہلی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ہیں۔
حکومت چین نے تائیوان اور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے خلاف بعض پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے جوابی اقدام کے طور پر امریکہ کے ساتھ بعض معاملات میں باہمی گفتگو کے عمل کو روک دیا جن میں اعلی سطٰح عسکری امور کے مذاکرات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے متعلق گفتگو شامل ہیں، اسی طرح چین نے امریکہ کے اس اشتعال انگیز اقدام کے جواب میں تائیوان کے اطراف سمندر میں گزشتہ جمعرات کے روز سے فوجی مشقیں شروع کردیں کہ ابھی تک جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
مہوش حیات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا
?️ 11 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
اکتوبر
نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن
فروری
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیاں، عوامی مقبولیت 66 فیصد سے گر کر 24 فیصد تک پہونچ گئی
?️ 22 اگست 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں کی
اگست
فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے:عمان کے مفتی
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا
جون
امید ہے کہ ایران جنگ جیت جائے گا، ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے: اردوغان
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تنظیم تعاون اسلامی
جون
یوم نکبہ/ فلسطین کی تاریخ کے تباہ کن دن کیا ہوا؟
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:یوم نکبہ (15 مئی 1948) جس کی 75ویں برسی کے ایام
مئی
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات
جون
بلیک میل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا، نازش جہانگیر
?️ 25 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے بتایا ہے کہ
مارچ