?️
سچ خبریں:دنیا کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا ڈرون ایرانی ہے جو2000 کلومیٹر دور تک مار کر سکتا ہے۔
آج کی بدلتی دنیا اور تیز رفتاری سے ترقی کرتی ٹیکنالوجی کے دور میں ڈرون طیاروں کا ایک خاص مقام ہے جو دنیا کی مسلح افواج میں آج ایک اہم، ضروری اور لازمی ہتھیار بن گیا ہے،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اس میدان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تحقیقات بھی انجام دی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی گزشتہ تین دہائیوں میں اس میدان میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہیں خصوصاً گزشتہ دس برسوں میں ایرانی ڈرون طیاروں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے، ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران نے آرش نامی کامی کازا ڈرون کی دسمبر 2019 میں رونمائی کی تھی، یہ ڈرون 2000 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے نیز یہ دنیا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا خودکش اینٹی راڈار ڈرون طیارہ ہے۔
واضح رہے کہ دشمن کے دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے لئے آرش نامی ڈرون طیارہ پن پوائنٹ درستی کے ساتھ اپنے ہدف کو دو ہزار کلومیٹر کی دوری تک نابود کر سکتا ہے،2019ء میں کی گئی ایک فوجی مشق کے دوران اس ڈرون خودکش طیارے نے مکران کے ساحلوں سے پرواز کرکے 1400کلومیٹر دور سمنان کے علاقے میں اپنے ہدف کا انتہائی درستی سے نشانہ بنایا تھا۔
چار میٹر ڈیلٹا پروں اور پروپیلر انجن والا یہ ڈرون طیارہ آسانی سے کسی بھی مقام سے اڑایا جا سکتا ہے جو ہوا میں اڑتے ہوئے دشمن راڈار کی لہروں کا پتہ چلا کر پن پوائنٹ درستی نہایت تیز رفتاری سے اپنے شکار پر جھپٹ کر اسے نابود کر دیتا ہے، یہ ڈرون طیارہ اینٹی شپ مشن کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو خطہ کو کہاں لے جا رہے ہیں؟فرانسیسی صدر کا بیان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی صدر
ستمبر
عاطف اسلم نے گلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا
?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) معروف گلوکار، موسیقار و اداکار عاطف اسلم نے
جنوری
امریکی غنڈہ گردی نے ویانا مذاکرات کو طولانی کیا
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایران پر
ستمبر
کورونا: 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، مزید 105 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس تیزی
اپریل
یوکرین کے لئے ہتھیاروں کا استعمال محدود
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو دیے گئے ہتھیاروں
جون
ہم نے یوکرین کو بہت سارے ہتھیار بھیجے ہیں:جرمنی
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے بالٹک ریاستوں کے دورے کے دوران کہا
اپریل
سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل قانون بن گیا
?️ 29 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی
مئی
بحیرہ جاپان کے پانیوں میں روسیوں کا وسیع بحری تجربہ
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:المیادین کے مطابق روسی ذرائع نے بحیرہ جاپان کے پانیوں میں
جون