سچ خبریں:دنیا کے سب سے بڑے انسانی اجتماعات میں سے ایک عراق کی سرزمین میں منعقد ہونے والا اربعین ہے جہاں امام حسین کے لاکھوں چاہنے والے کربلا میں موجود ہیں۔
ماہ صفر کی آمد کے ساتھ ہی، سب سے بڑے انسانی اجتماعات میں سے ایک مشرق وسطی کے قلب میں واقع عراق کی سرزمین میں منعقد ہونے والا اربعین ہے، اس تقریب میں بہت سے مسلمانوں بالخصوص شیعوں اور اہل بیت کے چاہنے والوں (یہاں تک کہ دوسرے ابراہیمی مذاہب سے بھی) نے امام حسین کے اہل بیت اور شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے اربعین کے موقع پر نواسہ رسول کے مزار پر حاضری دی اور امت اسلامیہ کے اتحاد کو پوری دنیا کو دکھایا۔
دنیا بھر کے کونے کونے سے طویل مسافت طے کرکے زائرین کربلا پہنچے ، عراقی حکام کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ انسانی سیلاب بیس ملین سے زیادہ ہو چکا ہے،لاکھوں پر مشتمل یہ اجتماع امت مسلمہ کی صفوں کے اتحاد ، صیہونی ظالموں اور غاصبوں کے خلاف متحدہ ہونے کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ آزاد لوگوں کی یاد میں درس آزادی کی تقریب ہے جس میں جوان اور بوڑھے، عورتیں اور مرد سب موجود ہیں جنہیں حکمرانوں کے ظلم نے اس راستے سے کبھی نہیں روکا یہ امام حسین کے ساتھ تجدید عہد کرنے آئے ہیں۔