سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ صیہونی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی لاکھ کوشش کے باجود مزحمتی تحریک کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے حالیہ برسوں میں جھوٹ، مکر و فریب اور اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ عوامی حمایت کو کم کرنے کی بہت تلاش و کوشش کی ، لیکن دشمنوں کی تلاش و کوشش کے باوجود اسلامی مزاحمت کو عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ عوامی حمایت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے حالیہ دنوں میں لبنان کے مختلف مقامات پر عوام کے عظیم الشان اجتماعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اجتماعات میں بھرپور حضور ان لوگوں کے لئے واضح جواب ہے جنھوں نے حالیہ برسوں میں عوام کی طرف سے اسلامی مزاحمت کی حمایت کم کرنے میں بہت تلاش و کوشش کی۔
حزب اللہ کے سربراہ نے اسرائيل کی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزير اعظم نفتالی بینٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کا خواہاں نہیں لیکن ہمیں اسرائيلی وزير اعظم کی باتوں پر اطمینان اور اعتماد نہیں ہے اسی وجہ سے اسرائیلی فوج کی مشقوں کے اختتام تک حزب اللہ لبنان الرٹ جاری رہےگا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر بھی ہمیں بعض سفارتی چینلوں کے ذریعہ پیغام دیا گیا تھا کہ اسرائیل کا لبنان پر حملے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن ہمیں اسرائیل کی باتوں پر یقین اور اعتماد نہیں ہے کیونکہ اسرائیل کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ آج اسلامی مزاحمت پہلے کی نسبت کافی قوی اور مضبوط ہے جبکہ اسرائيل پہلے کی نسبت بہت کمزور ، ناتواں اور ضعیف ہوگيا ہے۔ اسرائیل کو شدید اندرونی مشکلات کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم آج ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کریں گے
جون
دبئی نے پاکستان سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر دی
جون
حماس کے راکٹ فلسطین کے ہر حصے میں پہنچ سکتے ہیں: ہنیہ
مارچ
صیہونی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے حماس نے کیا شرط رکھی ہے؟
اکتوبر
خلیج فارس تعاون کونسل کے ایران کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات
جولائی
جنگ کے خاتمے کی ضمانت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ مسترد ہے: ہنیہ
جون
شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں
ستمبر
کورونا اور انفلوئنزا کی وباء کے باوجود فرانسیسی ڈاکٹروں کی ہڑتال میں توسیع
جنوری