?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کے اندرونی چیلنجوں کے علاوہ ، خطے میں بھی کچھ ایسے بیرونی عوامل ہیں جن کی وجہ سےاس غاصب حکومت کو بڑی تشویش ہے۔
ان دنوں صہیونی میڈیا کی شہ سرخیوں میں عام طور پر جو لفظ دیکھنے کو ملتا ہے وہ تشویش ہے حالانکہ یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اس لیے کہ اسرائیل اور اس کی تمام کابینہ اس جعلی حکومت کے قیام اور فلسطین پر قبضے کے بعد سے مختلف وجوہات کی بنا پر ہمیشہ پریشان رہے ہیں۔
اسرائیلی ہمیشہ اندرونی اور بیرونی دشمن سے پریشان رہتے ہیں اور مسلسل یہ سوچتے رہتے ہیں کہ اپنی حفاظت کیسے کی جائے اور اندرونی اور بیرونی خطرات سے کیسے نمٹا جائے،صہیونیوں میں کشیدگی اور اضطراب کا یہ احساس اس کے قیام کے وقت سے آج تک جاری ہے اور جب تک یہ حکومت مکمل طور پر تباہ نہیں ہو جاتی ، جاری رہے گا۔
تاہم اسرائیل اس وقت موجودہ مرحلے میں ہے اور نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی قیادت میں گہری تشویش میں مبتلاہے، جیسا کہ اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بینیٹ کی کابینہ کے منحل ہونے کا امکان کم نہیں ہے کیونکہ اس کا وجود اس وقت بہت نازک ہے اور اس کابینہ کے ارکان چھوٹے مسائل پر بھی اتفاق کرنے کے قابل نہیں ہیں، صیہونیوں کی پہلی تشویش شام اور اردن کے درمیان تعلقات کی بہتری ہے اس لیے کہ اسرائیل کےلیے دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کی بہتری انتہائی تشویشناک ہے۔
صہیونی مبصرین شام کے خلاف اردن کے سابقہ موقف اور 2016 میں شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ دمشق کے خلاف عمان کے موقف میں اچانک تبدیلی بہت غیر متوقع اور اسرائیل کے لیے پریشان کن ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ اجلاس
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں
اکتوبر
شام کے صوبہ حلب میں دھماکہ؛6افراد ہلاک،30زخمی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے صوبہ
جنوری
ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے نام لکھوانے کی تقریب میں بن سلمان کی شرکت
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پیرس کے
جون
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد
?️ 9 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی
جنوری
عظمی بخاری کی یومِ ولادت قائداعظم، کرسمس اور نوازشریف کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد
?️ 25 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پوری
دسمبر
حکومت نے مری کا راستہ بند کر دیا
?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا
جنوری
امریکی صدر کا بحری فوج کے لئے کلاس ٹرمپ جہاز کا اعلان
?️ 23 دسمبر 2025امریکی صدر کا بحری فوج کے لئے کلاس ٹرمپ جہاز کا اعلان
دسمبر
فلسطینی کمانڈر کی شہادت سے نیتن یاہو کیوں پریشان ہیں؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے وزراء کو حکم
جنوری