?️
حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں؟
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے بعد سے اب تک اسرائیل کے ۱۲ قیدیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔
عرب نیوز نیٹ ورک الحدث کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ حماس نے ہفتے کے روز دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کیں۔ بعد ازاں، اسرائیلی حکام نے تصدیق کی کہ ان میں سے ایک لاش کی شناخت رونین انگل کے نام سے ہوئی ہے۔
رونین انگل، ۷ اکتوبر کے حملے کے دوران کیبوتس نیر غزو کے علاقے میں مارا گیا تھا اور بعد میں اس کی لاش غزہ منتقل کر دی گئی تھی۔ اب اسرائیلی فوج نے اہل خانہ کو اطلاع دی ہے کہ اس کی میت انہیں واپس مل گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ۱۰ اکتوبر سے لے کر اب تک، حماس مجموعی طور پر ۱۲ اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کر چکی ہے، جن میں بعض وہ ہیں جو آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران یا قید میں ہلاک ہوئے تھے۔
حماس نے گزشتہ پیر کو چار لاشیں اور منگل کو مزید چار لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کیں، تاہم بعد میں واضح ہوا کہ ان میں سے ایک لاش اسرائیلی قیدی کی نہیں تھی۔ اس کے بعد مزید تین لاشیں مختلف اوقات میں حوالے کی گئیں دو جمعہ کو اور ایک ہفتہ کو۔
حماس کے مطابق، غزہ میں شدید تباہی کے باعث ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالنا ایک مشکل اور وقت طلب عمل ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ وہ تبادلے کے پہلے مرحلے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے، لیکن اسرائیل نے رفح بارڈر بند کر کے معاہدے کی پیش رفت کو روک دیا ہے۔
اس کے برعکس، اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک تمام لاشیں واپس نہیں ملتیں، رفح گذرگاہ نہیں کھولی جائے گی اور حماس ہی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ہفتے کے روز اسرائیل نے ۱۵ فلسطینی شہداء کی میتیں حماس کے حوالے کیں، جس کے بعد اب تک حماس کو ۱۳۵ فلسطینی شہداء کی لاشیں واپس مل چکی ہیں۔
یاد رہے کہ حماس نے ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۵ کو ایک باضابطہ بیان میں جنگ کے اختتام اور قیدیوں کے تبادلے پر معاہدے کا اعلان کیا تھا، جبکہ ۱۸ اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کی تھی۔ معاہدے کے مطابق، اسرائیلی افواج غزہ کی چند مخصوص جگہوں پر موجود رہیں گی اور شمال و جنوب کے درمیان آمد و رفت شارع الرشید اور صلاح الدین روڈ کے ذریعے ممکن ہوگی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، عمران خان
?️ 18 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین
مارچ
شام کا ایران اور روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اپنے ملک کی
فروری
سعودی اتحاد کی جانب سے دوسرے جہاز کو قبضے میں لے کر عہد شکنی کا سلسلہ جاری
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: یمنی گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
جولائی
افغانستان سے دہشتگردوں کے داخل ہونے کا خدشہ ہے
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
جولائی
امریکہ اور اسرائیل دنیا کے 10 بڑے ہتھیار برآمد کنندگان کی فہرست میں شامل
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ
اپریل
کیا امریکی حکومت بند ہونے والی ہے؟
?️ 24 ستمبر 2025کیا امریکی حکومت بند ہونے والی ہے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
ستمبر
الاقصیٰ طوفان اور صیہونی حکومت کے عرب ممالک کے ساتھ سازش
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کی کہانی کہ جس نے صیہونی حکومت کو ایک
اکتوبر
صیہونی حکومت نے حزب اللہ کے تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: ہفتہ کی شام اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس
جولائی