حماس 7 سالہ جنگ بندی کا خواہاں ہے: اسرائیلی حکام کا دعویٰ

حماس

?️

سچ خبریں: یدعیوت احرونوت اخبار نے صیونی حکومت کے اعلیٹ عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ انہیں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے پر حماس کے جوابی شرائط سے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہیں۔
مذاکرات کی تفصیلات سے واقف ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو وٹیکاف پلان سے مکمل طور پر الگ ہیں۔ ان میں اسرائیلی فوج کا مارچ کے بعد سے قبضہ کیے گئے علاقوں سے مکمل انخلاء اور 7 سالہ جنگ بندی کی درخواست شامل ہے۔
اس عہدیدار کے مطابق، اسرائیل نے حماس کے جواب کا گہرائی سے تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ جواب وٹیکاف پلان سے بالکل مختلف ہے اور اسرائیل کے پیش کردہ معاہدے سے بھی دور ہے۔
حماس کی دیگر شرائط میں غزہ کی امداد کی تقسیم کے لیے امریکی ادارے کے بجائے پرانے طریقہ کار کی بحالی بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق، حماس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے استحکام کے لیے ضمانتوں کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ایک اسرائیلی ذرائع نے کہا کہ حماس کا جواب درحقیقت جنگ بندی کا ایک نیا پلان پیش کرنا ہے، جبکہ اس فلسطینی گروپ پر وٹیکاف پلان کو مکمل طور پر قبول کرنے کے لیے دباؤ تھا۔

مشہور خبریں۔

موسمیاتی تبدیلی، تمام ادارے این ڈی ایم اے سے ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں۔ وزیراعظم

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں

قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی شرائط

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں مزاحمت کاروں کے فلسطینی اور صیہونی قیدیوں کے

غزہ میں ناصر ہسپتال کے سربراہ: غزہ کی پٹی میں ہزاروں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کے ناصر ہسپتال کے شعبہ اطفال کے سربراہ

صحافیوں کے تل ابیب جانے پر اہل مغرب کا غصہ

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: آٹھ مغربی صحافیوں کا ایک گروپ اس ہفتے اسرائیلی وزیر

ٹرمپ کے دور میں روس اور امریکہ کے تعلقات کیسے ہوں گے؟

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:روس اور امریکہ کے تعلقات میں یوکرین اور نیٹو دو اہم

محمد بن سلمان کے غیر جانبدار کاربن کے منصوبوں میں واضح تضاد

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کا کہنا ہے

ہندوستان کے ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کے ساتھ ناروا سلوک

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ہندستانی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات

فلسطینیوں کی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں

?️ 28 ستمبر 2021 سچ خبریں: افلسطین ٹوڈے کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے