?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے سلسلہ میں صیہونی حکومت کے سکیورٹی اور فوجی رہنماؤں کی تشویش کا انکشاف کیا ہے۔
صہیونی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی سکیورٹی اور عسکری حلقوں نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اس اس سلسلہ میں صیہونی اخبار نے مزید لکھا ہےکہ شام میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی حملوں کے باوجود اس تحریک کا پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کو بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
صہیونی میڈیا نے مزید کہا کہ اسرائیلی سیکورٹی اور فوجی حلقوں میں حزب اللہ کے فضائی دفاعی نظام سے لیس ہونے کے بارے میں بھی خدشات بڑھ رہے ہیں جو لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی طیاروں کی نقل و حرکت کو محدود کر رہے ہیں۔
معاریو نے مزید لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی کے اندر اور باہر فلسطینی تحریک حماس کشیدہ صورتحال کو ہوا دینے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گی جس سے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی دونوں کو نقصان پہنچے گا، اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کے سکیورٹی اور عسکری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے لیے ایک اور بڑا چیلنج شمالی محاذ پر حزب اللہ کے ساتھ فوجی تصادم کے لیے تیار نہ ہونا ہے۔
یروشلم پوسٹ نےبھی اس معاملے پر ایک رپورٹ میں اس ہولناکی کو تسلیم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ اور اس کی خصوصی یونٹ کی طرف سے لاحق خطرہ جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل پر کس کی حکمرانی ہے؟ چین کا کیا کہنا ہے؟
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
برطانوی پارلیمنٹ نے سعودی عرب پر ڈالا سخت دباؤ
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے سیکرٹری خارجہ کو ایک
نومبر
ایران اور آذربائیجان کے تعلقات بہترین سطح پر
?️ 21 جولائی 2025آذربائیجان کے صدر الہام علیٰ اف نے "شوشا میڈیا فورم” کے موقع
جولائی
ڈسکہ انتخاب: سپریم کورٹ کا مؤقف،پولیس کا عدم تعاون دوبارہ پولنگ کا جواز نہیں ہوسکتا
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ڈسکہ انتخاب سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے
مارچ
الیکشن کمیشن نے فضل الرحمان پر لگائی روک
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل
فروری
متحدہ عرب امارات کا غزہ کے مستقبل کے بارے میں اسرائیل سے وعدہ
?️ 1 جولائی 2025اسرائیلی حکومت کی بعض سیاسی شخصیات سے اماراتی حکام کی ملاقات کے
جولائی
صیہونیوں کی رفح کو جبری کیمپ میں بدلنے کی سازش
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونیوں کا منصوبہ ہے کہ رفح میں فلسطینیوں کے لیے
جولائی
پنجاب میں کورونا کی خوفناک صورتحال، 88افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک
اپریل