?️
سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے حال ہی میں اعلیٰ تباہ کن طاقت والے انٹرسیپٹر میزائل نصب کیے ہیں جو صیہونی حکومت کے میزائل دفاعی نظام کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے نئے انٹرسیپٹر میزائل سسٹم کو تعینات کیا ہے جو زیادہ تباہ کن ہے، یہ میزائل صیہونی حکومت کے آئرن ڈوم سسٹمز کو 8 سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ میزائل؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
المیادین نے نشاندہی کی کہ مذکورہ میزائل حرکت میں آنے والے زمینی، سمندری اور فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں نیز ان میزائلوں کی کارآمد رینج 8 سے 10 کلومیٹر کے درمیان ہے۔
لبنان کے اس نیوز چینل نے دو روز قبل بیت ہیلل کے علاقے میں حزب اللہ کی کاروائی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ المیادین کی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کاروائی صیہونی قابضین کے لیے انٹیلی جنس جمع کرنے اور مطلوبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے مزاحمت کی طاقت کے بارے میں ایک پیغام ہے۔
یہ معلومات مزید بتاتی ہیں کہ حزب اللہ کے پاس بیت ہیلل سے ملتے جلتے درجنوں اہداف ہیں جن میں آئرن ڈوم سسٹم بھی شامل ہے جو سرحد سے 8 سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
بیت ہیلل شمالی محاذ میں صیہونی حکومت کی فوج کی گاڑیوں اور مکینیکل اور انجینئرنگ کے سازوسامان سے لیس کرنے کا ہیڈکوارٹر تھا جسے حال ہی میں حزب اللہ نے تباہ کر دیا ۔
دستیاب تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی فوجیوں کو لے جانے والی Zilda نامی صہیونی کار کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس سے دھماکہ ہوا اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
اس ویڈیو میں صہیونی فوجیوں کے اس جگہ سے فرار ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جہاں کار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
المیادین نیوز چینل نے بھی تاکید کی ہے کہ لبنان کے ساحل پر حالیہ دنوں میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی مشترکہ فضائی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
لبنان کے سیاسی امور کے تجزیہ کار عباس فنیتش نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان سرگرمیوں کا مقصد معلومات اکٹھا کرنا اور اسے آپریشن روم یا جنگی محاذوں میں صہیونی افسران کے استعمال کے لیے فراہم کرنا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں واقع صیہونی حکومت کے جاسوسی نظام اور ان کے کیمروں کو نشانہ بنایا ہے اور تل ابیب سرحدوں میں اپنے انٹیلی جنس عناصر کی کمی کو کسی بھی طرح سے پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے شمالی محاذ کا کنٹرول نصر اللہ کے ہاتھ میں
فینیش نے لبنانی مزاحمت کی طرف سے دو صیہونی ہیلی کاپٹروں کو روکنے کی کاروائی کی طرف بھی اشارہ کیا اور تاکید کی کہ حزب اللہ کی کاروائی کے نتیجے میں یہ دونوں ہیلی کاپٹر فرار ہو گئے، حالانکہ اس آپریشن کا مقصد ہیلی کاپٹروں کو مار گرانا نہیں تھا جبکہ مذکورہ ہیلی کاپٹر صیہونی حکومت کی فضائی حدود کے اندر تھے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں ویزوں کی منسوخی کی نئی لہر
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے سکیورٹی خطرہ کا بہانہ بنا کر
دسمبر
غزہ میں صہیونی فوج کے لیے چیلنجنگ اور خطرناک علاقے
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کِپا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے
ستمبر
آج کربلا کی تاریخ کہاں دہرائی جارہی ہے؟مریم نواز کی زبانی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ
جولائی
اقوام متحدہ جیلوں میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لے
?️ 28 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی متعدد عمارتیں سیل، درجنوں گاڑیاں ضبط، اکاؤنٹس منجمد
?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی،
مارچ
آنے والا موسم سرما بہت مشکل ہوگا:فرانسیسی صدر
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں سربراہان
اکتوبر
جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ورچوئل کانفرنس میں غریب ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا
?️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ورچوئل
اپریل
’ڈیڈ لائن میں توسیع‘ کی الجھن کے درمیان افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل آج شروع ہوگا
?️ 3 اپریل 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی)
اپریل