🗓️
سچ خبریں:تل ابیب میں واقع "بنی براک” کے علاقے میں شہید "ضیا حمارشہ” کے مزاحمتی آپریشن کے بعد فلسطینی خواتین نے مسجد نبوی میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور اس آپریشن پر خوشی کا اظہار کیا،اس اقدام نے سعودی ولی عہد کے پروپیگنڈے کے ساتھیوں اور کارندوں پر غم و غصے طاری کر دیا، اور انہوں نے ہیش ٹیگ ٹویٹ کیا کہ فلسطینی خواتین نے مسجد النبی کی بے حرمتی کی۔
سعودی سائبر آرمی نے سوشل میڈیا پر فلسطینی خواتین پر حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن میں معصوم اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس لیے یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی۔، انہوں نے ان خواتین کی گرفتاری ، ان کے خلاف مقدمہ دائرکیے جانے نیز ان کی ملک بدری کا مطالبہ کیا ہے۔
ان میں سے بعض سعودی صارفین نے یہاں تک کہا کہ یہ ثابت ہوا کہ فلسطینی قوم اور اس کی حکومت دشمن ہیں، خدا ہمیں ان سے محفوظ رکھے اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائے۔
اس کے برعکس ٹویٹر کے کچھ دوسرے صارفین نے سعودی شاہی خاندان کے ذریعے چلائے جانے والے جعلی صارف اکاؤنٹس کے جال میں پھنسنے کے خلاف خبردار کیا ہے اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین مخالف تمام ہیش ٹیگ اور تبصرے سعودی عوام نہیں کرتے بلکہ سعودی سائبر فوجیں کرتی ہیں اس لیے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکہ اور صہیونی لابی کی حمایت کر کے تخت پر بیٹھنے کا خواب پورا کرنے کی امید رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینیوں کے خلاف توہین آمیز بیان بازی کرکے مسئلہ فلسطین کو سعودی عوام کے ذہنوں سے مٹانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں یہاں تک کہ یہ دشمنی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ بن سلمان کے حمایت یافتہ بعض کرائے کے غنڈوں نے مسجد اقصیٰ کے تقدس پر بھی سوال اٹھانے کی کوشش کی ہے۔
مشہور خبریں۔
جماعت اسلامی کا عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں، چینی و آٹا مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
🗓️ 31 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر
مارچ
عراقی ہیکروں کے ہاتھوں صہیونی گیس کمپنی کی ویب سائٹ ہیک
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی ہیکرز کے ایک گروپ نے صیہونی انرجی کمپنی کی ویب
اکتوبر
سعودی عرب کے ساتھ 6 ماہ میں سمجھوتہ ہو سکتا ہے: صہیونی وزیر
🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے عرب لیگ کے اجلاس سے پہلے اور بعد
مئی
کرینہ کپور کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ
ستمبر
بھارت میں انتخابات مہلک گرمی سے متاثر
🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں:بھارت میں مسلسل بڑھتے درجہ حرارت اور شدید گرمی کی لہر
جون
امریکہ اور روس کی ممکنہ ایٹمی جنگ میں 5 ارب سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا خطرہ
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:نیچر فوڈ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق
اگست
الاقصیٰ طوفان سے صہیونی معیشت کو ہونے والا نقصان
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:جیسے جیسے الاقصی طوفان آپریشن اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو
اکتوبر
صیہونی فوج کا غزہ کے اسکول پر حملہ
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت کے دوران
اگست