?️
سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ کی جانب سے مسلمان طالبات کو حجاب کرکے کالج میں آنے سے منع کرنے پر طالبہ نے عدالت کے دروازے پر دستک دی۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں مسلمان طالبہ نے کالج میں حجاب کرنے پرعائد پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا،اطلاعات کےمطابق ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں مسلمان طالبات پر حجاب کرنے پرپابندی عائد کی گئی تھی،پابندی کے خلاف مسلمان طالبہ نے کرناٹک ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
طالبہ نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ حجاب کرنا طالبات کے بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے جس کی ضمانت بھارتی آئین میں دی گئی ہے۔
درخواست میں دیگرطالبات کوبھی حجاب کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے اورکالج انتظامیہ کواس معاملے میں مداخلت نہ کرنے دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
کرناٹک کے کالج میں 8 مسلمان طالبات پرحجاب کرنے کے باعث کلاسوں میں بیٹھنے پرپابندی لگائی گئی تھی، واضح رہے کہ ہندوانتہاپسند رکن اسمبلی اورکالج کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر کے رگھوپتی کا کہنا ہے کہ طالبات کو کسی صورت حجاب کے ساتھ کلاس رومز میں آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔


مشہور خبریں۔
آڈیو لیکس معاملہ: ایف آئی اے نے شوکت ترین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا
?️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے
فروری
رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 21.6 فیصد کمی
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اگست میں
ستمبر
اسپیکر نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی
ستمبر
شہید السنوار کے شخصی محافظ ٹیم کے سربراہ کی شہادت
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے جنوب
دسمبر
نہیں معلوم نتین یاہو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کر سکیں گے یا نہیں:ٹرمپ
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نہیں
مئی
غزہ کے ہسپتالوں کی حالت پر انگریز ڈاکٹر کا چونکا دینے والا بیان
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: جب کہ صیہونی غاصب حکومت نے غزہ کے اسپتالوں اور
مئی
ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط
?️ 4 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان ازبکستان کے حوالے سے جاری کئے گئے مشترکہ
مارچ
حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات،پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات
مئی