🗓️
سچ خبریں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کو آنے والے عازمین کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن، گردن توڑ بخار کی ویکسین اور سیزنل انفلوئنزا کی تمام خوراکیں لی ہوئی ہوں۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی تمام خوراکوں کا لیا ہونا شرط ہے، اس وزارت کی رپورٹ کے مطابق اس سال حج کرنے کا ارادہ رکھنے والے عازمین کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن، گردن توڑ بخار کی ویکسین اور سیزنل انفلوئنزا کی تمام خوراکیں لی ہوئی ہوں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ مناسک حج کی انجام دہی کے حوالے سے کچھ قواعد ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ عازمین دائمی ، متعدی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا نہ ہوں، یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر توفیق بن فوزان الربیع نے اعلان کیا تھا کہ اس سال حج بغیر کسی پابندی اور شرائط کے ہوگا نیزعازمین کو کورونا کا منفی ٹیسٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
الربیعہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال حج میں عمر یا حجاج کی تعداد کی کوئی قید نہیں ہوگی اور حالات وہی ہوں گے جو کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے تھے، یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی سعودی عرب نے حج کی انجام دہی پر شرائط اور پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے اندر موجود عازمین کے لیے اس سال کے حج کے اخراجات 3984 سعودی ریال ($1060) سے شروع ہوتی ہے جبکہ جمرات کے قریب منیٰ کے چھ ٹاورز میں عازمین کے لیے رہائش کے ساتھ سب سے مہنگا پیکج 11435 ریال تک ہے، سعودی وزارت حج نے اپنے شہریوں کے لیے تین اقساط میں حج کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں قطر کا بیان
🗓️ 2 جون 2021سچ خبریں:قطری وزارت خارجہ کی ترجمان نے حماس اور امریکہ کے مابین
جون
وفاقی حکومت کا اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور
🗓️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس چھوٹ کے ذریعے اسٹارٹ اپس
مئی
چینی وزیر خارجہ کا غیر اعلانیہ دورہ کابل
🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: پاکستان میں خبر رساں ذرائع کے مطابق چین کے وزیر
مارچ
اسرائیل امریکہ کی مدد کے بغیر نہیں بچے گا: صہیونی فوج کے سینئر افسر کا اعتراف
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اپنے آپ کو واشنگٹن سے خود مختار ظاہر
اگست
غزہ میں نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی؛قطری عہدیدار کا اظہار خیال
🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک قطری عہدیدار نے لبنان اور غزہ میں صہیونی ریاست
اکتوبر
بحرین میں امریکی سفارت خانے کا ہم جنس پرستی کو فروغ؛عوام غصہ
🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:بحرین کے عوام نے منامہ میں امریکی سفارت خانے کے ورچوئل
جون
وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا
🗓️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں
فروری
لیبیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:لیبیا میں سابق وزیر خارجہ نجلاء المنقوش اور اسرائیلی وزیر خارجہ
جنوری