🗓️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے نیتن یاہو کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ تل ابیب غزہ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی جہاد اسلامی کے رہنماؤں کو نشانہ بنائیں گے۔
فلسطین ٹوڈے نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیادالنخالہ نے الحیات ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں غزہ کے خلاف پانچ روزہ جنگ پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیان جس میں کہا گیا تھا کہ تل ابیب غزہ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی جہاد اسلامی کے رہنماؤں کو نشانہ بنائیں گے، پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کی پوری سرزمین اور شہروں نیز صیہونی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
فلسطینی جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے بھی غزہ کے خلاف پانچ روزہ جنگ کے دوران قدس بٹالین (فلسطینی اسلامی جہاد کی عسکری شاخ) کے کمانڈروں کے بارے میں معلومات کے حوالے سے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن آلات کے استعمال میں ان کی غفلت سے یہ واقعہ پیش آیا۔
النخالہ نے تاکید کی کہ سکیورٹی لیک ہونے کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، شہید ہونے والے کمانڈروں کے پاس موبائل فون تھے جو ایک مہلک کمزوری ہے، تاہم ان کمانڈروں کی شہادت سے ہمارے فوجی باڈی اور انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا النخالہ نے تاکید کی کہ قدس بٹالین کے قائدین کی شہادت سے جہاد اسلامی کی عسکری صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئے گی کیونکہ ان کمانڈروں کی شہادت کے فوراً بعد ان کے جانشین تفویض کردہ مشن کو انجام دیں گے۔
مشہور خبریں۔
عالمی مالیاتی منڈیوں سے قرض لینے کی کوئی جلدی نہیں، محمد اورنگزیب
🗓️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف سے 7
دسمبر
لاہور کا جلسہ آر یا پار ہے، روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان
🗓️ 20 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم
ستمبر
یک قطبی ترتیب کا زوال؛ دنیا کے نئے قوانین کون قائم کرے گا؟
🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ اور مغرب اب صرف قانون ساز نہیں رہے ہیں۔ بلکہ،
اپریل
قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب
🗓️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اپریل میں قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاسوں اورتحریک عدم
مئی
سندھ ہائی کورٹ: وفاقی حکومت ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے
🗓️ 31 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں
مارچ
رمضان المبارک کے بعد تمام شہریوں کو ملے گی کورونا ویکسین
🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے
اپریل
پیوٹن نے روس میں قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دیا
🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں روسی
جون
سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی قیدی شہید
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی جنگی قیدیوں کی نگراں قومی
نومبر