مقامی گیس اور ایل این جی کے شعبے میں گردشی قرضہ بہت زیادہ ہوگیا، سیکریٹری پیٹرولیم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا نے کہا ہے کہ ملک میں مقامی گیس کی پیداوار کم ہو رہی ہے۔میڈیا  کے مطابق سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت اجلاس سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملک کا درآمدی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پر انحصار بڑھ رہا ہے اور مقامی گیس کی پیداوار کم ہو رہی ہے اس پر کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالقادر نے کہا کہ ایل پی جی غریب آدمی کا فیول ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان نے بتایا کہ اوگرا نے اس ماہ کے لیے ایل پی جی گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3007 روپے مقرر کی ہے، ملک میں کچھ مقامات پر ایل پی جی پر ناجائز منافع خوری کی بھی اطلاعات ہیں، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں متعلقہ صوبوں کی انتطامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

مومن آغا کا کہنا تھا کہ مقامی گیس اور لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے شعبے میں بہت بڑا گردشی قرضہ بن گیا ہے البتہ ایل پی جی میں کوئی گردشی قرضہ نہیں ہے۔

چیئرمین اوگرا نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کے بڑے جہاز لانے پرکام ہو رہا ہے،کراچی پورٹ پر ایل پی جی اسٹوریج بڑھائی جائے گی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے فورم پر بھی ایل پی جی اسٹوریج پر کام ہو رہا ہے۔

سوئی سدرن حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں یومیہ 40 کروڑ مکعب فٹ گیس کمی کا سامنا ہے،گیس فیلڈز سے گیس پیداوار کم ہو رہی ہے، سوئی سدرن کے نقصانات 15 فیصد ہیں جبکہ سوئی ناردرن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے نقصانات 6 فیصد ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کی میزائل قوت اسرائیل کے لیے بھیانک خواب:یمن

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:رہبر انصارالله یمن عبدالملک الحوثی نے ایران کی اسرائیل پر

رمضان، پاکستانیوں کے اتحاد کے مظہر اور صیہونی قابضین کے ساتھ سمجھوتے کو ٹھکرانے کا مہینہ

?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:سال بھر میں پاکستان کے مسلمان کئی قومی اور عوامی تقریبات

الجولانی حکومت کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شامی کرد فورسز سے مدد طلب

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض الجولانی حکومت نے اپنے تیل کی ضروریات

صہیونی قابضین کا ایک بار پھر غزہ کے نہتے عوام پر حملہ؛متعدد افراد شہید

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے نہتے عوام

چین پورے مغرب کے لیے خطرہ ہے:وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ

جولانی کو بقا کے لیے اسرائیل کی ضرورت!

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی ٹائمز آف نے لکھا ہے کہ عرصے سے اسرائیل

عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے، فواد چوہدری

?️ 2 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کو اصلی دکھ

ایوارڈ نہ ملنے پر فواد چوہدری کا مایوسی کا اظہار

?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایوارڈ نہ ملنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے