جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں روس کو امریکی دھمکی

جوہری

?️

سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے جوہری جنگ کی صورت میں ایکشن پلان کا اعلان کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کریملن کو جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے تباہ کن نتائج سے خبردار کیا اور وعدہ کیا کہ اگر روس کی جانب سے ایسا ہوتا ہے تو اس کا فیصلہ کن اور فوری طور پر جواب دیا جائے گا۔

امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کل رات سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ماسکو کو روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے براہ راست اور بہت اعلی سطح پر کریملن کو مطلع کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے کسی بھی استعمال سے روس کے لیے تباہ کن نتائج اور اس طرح کے اقدام پر امریکہ اور ہمارے اتحادیوں کا ردعمل فیصلہ کن ہوگا، ہم نے کریملن کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے کا کیا مطلب ہوگا نیز امریکی ردعمل تیز اور غیر متوقع ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی اس ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کی صورت میں واشنگٹن کے پاس واضح ایکشن پلان ہے، بلنکن نے تصدیق کی کہ امریکی حکومت کے پاس منفی پیش رفت کی صورت میں ایک منصوبہ ہے اور مزید کہا کہ امریکہ جوہری خطرات کے بارے میں روس کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔

 

مشہور خبریں۔

فلسطینی عوام اپنی مزاحمتی روش کو کبھی نہیں چھوڑیں گے: جہاد اسلامی

?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے زور دیا کہ فلسطینی

مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد علاقائی امن کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوا ہے

?️ 28 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں

امریکی فوج کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے ؟

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل اور سابق اعلیٰ عہدیدار ڈان

عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلہ میں بن زائد کا موقف

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ابراہیم معاہدے پر

نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت 

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم  نے صیہونی

ترقیاتی پیکج سے سندھ کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا:اسد عمر

?️ 16 اپریل 2021سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر  کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں

لاہور پولیس کی چوہدری پرویز الہٰی کی 30 روز کیلئے نظر بندی کی درخواست

?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کیپٹل سٹی پولیس نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے