🗓️
سچ خبریں:صیہونی بلڈوزروں نے آج یروشلم کے جنوب میں ام طوبا قبرستان کو غیر مجاز تعمیرات کے بہانے منہدم کردیا۔
فلسطین کی معا ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ام طوبا ٹاؤن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ قابض حکومت کے بلڈوزروں نے ام طوبا قبرستان پر حملہ کیا اور اس قبرستان کی دیواروں اور مقبروں کو مسمار کرنا شروع کردیا۔
کمیٹی نے ویب سائٹ کو بتایا کہ تقریباً چھ ماہ قبل قبرستان کے پرانے حصے کے بھرجانے کی وجہ سے ملحقہ زمین پر قبرستان کو تیار کرنا شروع کیا گیا تھا، تاہم صیہونی حکام نے ایک ماہ قبل مقبروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد قابض فوج نے پیشگی انتباہ کے بغیر قبرستان پر وحشیانہ حملہ کیا اور علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد حکومت کے بلڈوزروں نے مسماری کی کارروائی کی۔
یادرہے کہ قابض صیہونی آئے دن کسی نہ کسی بہانے سے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں ، کبھی ان کے مکانات گرا دیتے ہیں تو کبھی فصلیں تباہ کر دیتے ہیں،اب تو ظلم کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے قبرستان کو بھی نہیں بخشا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور صیہونی جرائم کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کر ہی ہے جس سے انھیں مزید حوصلہ ملتا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں؟
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
اگست
کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
🗓️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے
دسمبر
خطہ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟ جماعت اسلامی کا بیان
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اسرائیل
اکتوبر
اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس کا انعقاد
🗓️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس وی آئی) اسلام
اکتوبر
الجزائر میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا آغاز
🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: 24 ملین الجزائر کے باشندے آج صبح، ہفتہ، 7 ستمبر کو
ستمبر
کیا ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہونے والا ہے؟
🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور امریکہ
ستمبر
بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے:آئی ایس پی آر
🗓️ 10 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس
اپریل
ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہئیں:مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 18 اپریل 2022(سچ خبریں)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا
اپریل