?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوب اور مغربی کنارے پر صیہونی جنگی طیاروں کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ پر صیہونی فوج نے اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے آج اتوار کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی قابضین کی نئی جارحیت
فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں میں 17 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر جنین پر صیہونی غاصب فوج کے فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیلی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف غزہ (جنوبی فلسطین) سے طوفان الاقصیٰ کے نام سے ایک حیران کن آپریشن شروع کیا جس میں 45 دن کی لڑائی کے بعد بالآخر 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ عارضی جنگ بندی نیز قیدیوں کے تبادلے کے لیے وقفہ ہوا۔
جنگ میں یہ وقفہ سات دن تک جاری رہا اور بالآخر 10 دسمبر 2023 جمعہ کی صبح عارضی جنگ بندی ختم ہوئی اور اسرائیلی حکومت نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے۔
مزید پڑھیں: مغربی کنارے کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
یاد رہے کہ صیہونی قابض حکومت نے طوفان الاقصی کے حیرت انگیز حملوں کا بدلہ لینے اور اس میں اپنی ناکامی کا ازالہ کرنے نیز مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے غزہ کی پٹی کے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے اور اس علاقے پر بمباری کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی تازی ترین صورتحال
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کہ اس حکومت کے اکثر
نومبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادواتفاق پر زور
?️ 10 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
مارچ
تل ابیب کے سامنے اسٹریٹجک حکمت عملی
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف
اکتوبر
چین کی نوجوان آبادی کا جذباتی راحت کیلئے اے آئی سے لیس پالتو جانوروں کی جانب رجحان
?️ 21 جنوری 2025 سچ خبریں: چین کی نوجوان آبادی کی جانب سے جذباتی طور
جنوری
پاپ فرانسیس کی آخری وصیت
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی آخری وصیت کے مطابق، ان کی مخصوص
مئی
کوشش کرتی ہوں تنقید سے کسی کا دل نہ دکھے، عتیقہ اوڈھو سے اکثر لوگ ناراض ہو جاتے ہیں، مرینہ خان
?️ 20 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے کہا
جولائی
نیتن یاہو جنوبی شام میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے
مارچ
کویتی حکومت مستعفی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق کویت کے وزیراعظم نے سرکاری طور پر
اپریل