?️
سچ خبریں:داعش تکفیری گروہ کی فوجی کارروائیوں کا انچارج ابو عمر جبابی کے نام سے مشہور محمود احمد الحلاق دہشتگرد جنوبی شام میں مارا گیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے سرحدی صوبے درعا کے شہر طفس میں شامی سکیورٹی فورسز کی گشت کے دوران انہیں جبابی کے ٹھکانے کا پتا چلا جس کے بعد اس کا تعاقب کر کے ہلاک کیا گیا۔
سانا کے مطابق جبابی ایک عرب ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ داعش گروپ کے رابطے کا ذمہ دار تھا نیز ابو سالم العراقی اور عبدالرحمن العراقی کے ساتھ مل کر صوبہ درعا میں داعش کے رہنماؤں میں سے ایک تھا، واضح رہے کہ ابو سالم العراقی گزشتہ بدھ کو شامی سکیورٹی فورسز کی اسی طرح کی کارروائی میں صوبہ درعا کے مغربی مضافات میں واقع عدوان شہر میں مارا گیا تھا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں صوبہ درعا خاص طور پر شہر طفس کے عوام نے شامی فوج کے ساتھ مفاہمتی معاہدہ کیا جس کے مطابق باشندوں نے اپنے ہتھیار شامی فوج کے حوالے کیے جس کے بعد فوجی دستے سکیورٹی کو یقینی بنانے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرنے کے لیے گشت کررہے ہیں، معاہدے کے مطابق درعا صوبے کے مختلف شہروں میں داعش کے رہنماؤں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی اور ان کا تعاقب کرنے کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے
جون
فواد چوہدری کا نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح پر ردعمل
?️ 13 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے سابق
نومبر
حنا الطاف نے نیلم منیر کو مذہبی اداکارہ قرار دے دیا
?️ 24 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے نیلم منیر کو
مئی
اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جولائی
دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار
?️ 27 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم
اگست
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ماضی میں اپنے مالی حالات کا انکشاف
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور
اگست
ٹرمپ نے یمن پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، امریکی صدر
مارچ
پی ٹی آئی کو عدالتوں سے کیا ملا؟؛بیرسٹر گوہر خان کی زبانی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ بیرسٹر گوہر
جون