سچ خبریں: دہشت گردی کے خلاف مزاحمت اور جنگ کے کمانڈروں جنرل قاسلم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کی برسی کے موقع پر عراق کے سنی علمائے کرام کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ فاتح کمانڈروں نے خطے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید حاج قاسم سلیمانی نئی استقامتی حکمت عملیوں کے بانی تھے
عراقی سنی علماء جماعت کے سربراہ شیخ خالد المولا نے دہشت گردی کے خلاف مزاحمت اور جنگ کے کمانڈروں جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کی برسی کے موقع پر کہا کہ اٹھائے گئے سوالات میں سے ایک یہ ہے کہ فتح کے کمانڈر (جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھی) کیوں نشانہ بنے؟کیا کوئی دہشت گرد حملہ ہوا؟ یہ ہیروز ایسے حملے کا نشانہ کیوں بنے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اس سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ ان کمانڈروں نے تمام امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنا دیا جو وہ عراق اور خطے میں نافذ کرنا چاہتے تھے۔
مزید پڑھیں: سیف القدس جنگ کی فتح میں شہید قاسم سلیمانی شریک تھے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
خالد الملا نے عراق کے خلاف بہت سے ذرائع ابلاغ کے منفی پروپیگنڈے کی طرف بھی اشارہ کیا اور مزید کہا کہ اگر شہداء کا خون نہ ہوتا تو عراق میں کوئی بھی کامیابی حاصل نہ ہوتی۔
مشہور خبریں۔
چیف جسٹس آف پاکستان عدلیہ کا وقار بحال کریں، وکلا کا کنونشن میں مطالبہ
مارچ
ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے: سراج الحق
دسمبر
گالانت اور نیتن یاہو دفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ
نومبر
پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے، وزیر اعظم
دسمبر
ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 700 ارب روپے سے زائد اکٹھے کر لیے
جولائی
توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر
نومبر
امریکہ اور نیٹو نے سلامتی کی ضمانتوں سے متعلق روس کے خدشات کو نظر انداز کیا: کریملن
جنوری
جنوبی شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تل ابیب کی نئی حکمت عملی
مارچ