?️
جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود نہیں تھے
یمن کی انصاراللہ تحریک کے سینئر رہنما محمد البخیتی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے صنعا میں ان مقامات پر کیے گئے جہاں انصاراللہ کی قیادت موجود ہی نہیں تھی۔
محمد البخیتی نے کہا کہ یہ حملے کسی صورت بھی غزہ میں ہماراسرے بھائیوں کی حمایت پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ ان کے بقول، جب تک غزہ پر صہیونی جارحیت جاری ہے، یمن کی عسکری کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انصاراللہ ایک طویل اور سخت جنگ کے لیے تیار ہے اور اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مقابلے پر خوش ہے۔ ہم صہیونی رژیم کو شدید اور تکلیف دہ ضربیں لگا رہے ہیں اور غزہ میں جاری نسل کشی پر کبھی خاموش نہیں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے صنعا پر متعدد فضائی حملے کیے جن کے بعد شہر میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ 10 سے زائد حملے صنعا کے مختلف مقامات پر کیے گئے۔
خبروں کے مطابق، اسرائیلی نیوی نے بھی اس جارحیت میں حصہ لیا، جبکہ ریڈیو آرمی نے دعویٰ کیا کہ نشانہ بننے والی عمارتوں میں انصاراللہ کے رہنما موجود تھے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے صنعا کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔ آج کے حملوں کے بعد بھی صہیونی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن کے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور آرمی چیف کو ہلاک کر دیا ہے، تاہم انصاراللہ کی جانب سے ان دعووں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
روسی ویکسین کی پہلی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ،
مئی
رواں سال صرف 23 ہزار 620 عازمین نجی حج اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے، وزارت مذہبی امور
?️ 18 اپریل 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی طرف
اپریل
سعودی اور اسرائیلی بارودی سرنگوں کا مسئلہ کیا ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبارکے مطابق جو بائیڈن کے تجویز کردہ راہداری منصوبے کے
ستمبر
مخصوص نشستوں کی نظرثانی پر فریقین کو نوٹس
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں
مئی
حکومت نے سرکاری محکموں کو عملے کی مراعات میں رد و بدل سے روک دیا
?️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خود مختار، نیم خودمختار، پبلک سیکٹر
نومبر
میرین لی پین کی روس کے خلاف فرانسیسی حکومت کی پابندیوں پر تنقید
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی
ستمبر
ایکسوس: ٹرمپ کی روس، چین اور ہندوستان کو دور کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی خبر رساں ادارے نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ
ستمبر
سعودی اتحاد برائے نام جنگ بندی چاہتا ہے:یمن
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے اس بات
اکتوبر