?️
سچ خبریں:چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جرمن وزیر دفاع نے ان سے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کو کہا۔
جرمن اخبار Wirthschaftswocheکی رپورٹ کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے ان ممالک سے کہا ہے کہ وہ تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔
اتوار کو سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ سکیورٹی کانفرنس میں انہوں نے چین سے یوکرین کی جنگ میں روس کے خلاف موقف اختیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا،ساتھ ہی انہوں نے اتحادیوں اور شراکت داروں کی سلامتی کے لیے جرمنی کے عزم کا مشورہ دیا۔
پسٹوریئس نے 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ہماری ہتھیاروں کی برآمد کی پالیسی کا جائزہ بھی شامل ہے، خاص طور پر جب بات اپنے دفاع کے جائز دعووں کے ساتھ شراکت دار ممالک کی حمایت کی ہو۔
پسٹوریئس نے ایشیا کے سب سے اہم وزیر دفاع کی سطح کے سکیورٹی فورم شنگری لا ڈائیلاگ کے موقع پر چین کے نئے وزیر دفاع لی شانگفو کے ساتھ بھی بات کی،چین کے وزیر دفاع نے بھی اس بڑے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تائیوان کے تنازعے میں مداخلت کے بارے میں امریکہ کو خبردار کیا۔
لی شانگفو نے کہا کہ اگر کوئی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی جرات کرے تو چینی فوج ایک لمحے کے لیے بھی اس کا مقابلہ کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ ہم کسی دشمن سے خوفزدہ نہیں ہیں اور کسی بھی قیمت اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی پورےعزم سے حفاظت کریں گے۔
انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ چین اس جزیرے کو عوامی جمہوریہ کا حصہ سمجھتا ہے،تاہم، تائیوان،جس کی آج آبادی 23 ملین ہے، سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ایک آزاد حکومت ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیرستان میں ایک آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے
?️ 16 ستمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ
ستمبر
امدادی تنظیموں کے ساتھ طالبان کا کیا سلوک ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ کی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ایڈ نے کہا کہ
ستمبر
شاہد خاقان عباسی کی محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس کی بطور اپوزیشن لیڈرز نامزدگی کی حمایت
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم
ستمبر
یومِ قدس اسلامی شعور کی بیداری اور استعماری سازشوں کے خلاف وحدت کا عالمی دن
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک النُجَباء کی سیاسی کونسل کے رکن ڈاکٹر
مارچ
کراچی کے حلقہ این اے-249 میں ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان
مارچ
شام میں دہشتگردوں کو مضبوط کرنے کا امریکی منصوبہ
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس ملک کے
جنوری
کابل میں دھماکہ؛طالبان کے اہم رہنما ہلاک
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیخ رحیم اللہ اسکول میں ہونے
اگست
بائیڈن نے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا:شامی پارلیمنٹ ممبر
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام کی سرحد پر
فروری