جرمنی میں توانائی کی بچت کے لیے سخت قوانین نافذ

توانائی

🗓️

سچ خبریں:جرمن وفاقی حکومت نے یوکرین میں جنگ اور روس سے سپلائی میں کمی کے باعث موسم سرما میں توانائی کی قلت کے خطرے کے پیش نظر انرجی کو بچانے کے لیے سخت قوانین بنائے ہیں۔

یوکرین کی جنگ سے یورپ میں مہنگائی میں اضافہ اور روس کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں سے توانائی کی قلت کے خطرے نے جرمن حکام میں تشویش پیدا کر دی ہے، جرمنی کے اخبارTags Spiegel نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جرمن وزیر اقتصادیات رابرٹ ہوبیک پچھلے پانچ سالوں کی اوسط انرجی کھپت کے مقابلے میں مارچ تک گیس کا پانچواں حصہ بچانا چاہتے ہیں۔

بدھ کو برلن میں جرمن وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور کیے گئے دو نئے ضوابط کا مقصد بچت کے اس مقصد میں مدد کرنا ہے، ہوبیک نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ گیس کے استعمال میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیکن اب تم بیٹھ کر آرام نہیں کر سکتے، ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جرمن کابینہ کی جانب سے ووٹنگ کے ساتھ اقدامات کے پہلے پیکج کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے جرمن پارلیمانوں، بنڈسٹاگ یا بنڈیسراٹ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے، پہلی ضروریات یکم ستمبر سے لاگو ہونے والی ہیں اور فروری کے آخر تک اگلے چھ ماہ کے لیے مختصر مدت میں توانائی کی کھپت کو کم کر دیں گی۔

 

مشہور خبریں۔

نیٹسریم ہارے ہوئے گھوڑے پر جوا کیوں کھیل رہا ہے؟!

🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: لبنانی ویب سائٹ الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی

پہلی بار شہزاد رائے کی اپنی عمر پر کھل کر گفتگو

🗓️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت

ریاض اجلاس سے قبل شام کی عرب لیگ میں واپسی کا امکان

🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 19 مئی کو

ناسا کی عظیم کامیابی میں فلسطینی انجینئر بھی شامل

🗓️ 4 مئی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) مریخ پر لینڈ کرنے والی پرواز کے لیے ہیلی کاپٹر

صیہونیوں کو گلے لگا لو سب مشکلات حل ہوجائیں گی؛سعودی اخبار کا لبنانیوں کو مشورہ

🗓️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی اخبار الشرق الاوسط نے اپنے ایک کالم میں صیہونی حکومت

کیا وزیر اعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات ہوئی ہے

🗓️ 6 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور

امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین جنگ کو طول دینے کے درپے ہیں:روس

🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ امریکہ اور

کوئی ملک طالبان کو تسلیم نہیں کرے گا: امریکہ

🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:کابل میں امریکن ایمبیسی کی انچارج کیرن ڈیکر کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے