?️
سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہرہ کیا اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران تیونس کے حکام نے اس ملک کے متعدد سیاسی اور سماجی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے جن میں اسلام پسند النہضہ پارٹی کے سابق رہنماوں میں سے ایک بھی شامل ہیں،ان گرفتاریوں سے تیونس میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا اور سیاسی جماعتوں نے اندزہ لگایا ہے کہ حالیہ گرفتاریوں کی لہر کو اس ملک کے صدر قیس سید کے مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیشنل سالویشن فرنٹ کی دعوت پر تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں مظاہرہ کیا اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے،یہ مظاہرہ تیونس شہر کے وسط میں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا اور مظاہرین نے شہداء کے خون سے وابستہ رہنے اور قیس سعید کی سیاست کی مخالفت میں نعرے لگائے۔
تیونس کے نجی ریڈیو الشمس” کے مطابق اس مظاہرے میں ایف ایم کے رہنما، اراکین اور نیشنل سالویشن فرنٹ کے حامی موجود تھے، نیشنل سالویشن فرنٹ تیونس کے صدر کی مخالف جماعتوں پر مشتمل ہے، جن میں النہضہ پارٹی کا ذکر کیا جا سکتا ہے،یہ محاذ تیونس پر قیس سعید کی انفرادی حکومت کا خاتمہ اور اس ملک میں جمہوری اصولوں کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔
تیونس کے دارالحکومت میں ہونے والے مظاہرے میں نیشنل سالویشن فرنٹ کے سربراہ نے کہا کہ یہ فرنٹ ٹریڈ یونینوں، سیاسی جماعتوں اور سول تنظیموں کے ساتھ قومی مذاکرات کا خواہاں ہے تاکہ قیس سعید کی پالیسیوں کے خلاف ایک متحدہ قومی محاذ تشکیل دیا جا سکے۔
احمد نجیب شابی نے کہا کہ اس محاذ کی تشکیل فتح کی کنجی ہے اور ہم قومی متحدہ محاذ کی تشکیل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،اسی دوران تیونس کے مزدوروں نے ہفتے کے روز تیونس کے دارالحکومت میں اس ملک کی ٹریڈ یونین کی دعوت پر ایک زبردست مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس یونین کے ساتھ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔


مشہور خبریں۔
کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی
?️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی
جون
ہر 10 منٹ میں غزہ میں ایک بچہ صہیونی جرائم کا شکار
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس
نومبر
اضافی ٹیرف ڈیوٹیوں کے علاوہ لگایا گیا، امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل صنعت میں تشویش کی لہر
?️ 3 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل صنعت نے امریکہ کی
اگست
اقوام متحدہ افغانستان سے دہشتگردی پر اپنا کردار ادا کرے، اسحٰق ڈار کی انتونیو گوتیرس سے اپیل
?️ 19 فروری 2025نیو یارک: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
فروری
نہایت محدود پیمانے پر اعمال حج کا آغاز
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:کورونا وائرس کے پیش نظر لگاتار دوسرے سال بھی حج کا
جولائی
چین مشرق وسطیٰ میں ہماری جگہ لینا چاہتا ہے: امریکہ
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:دہشت گرد تنظیم سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی
اکتوبر
کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کریں گے، محسن نقوی
?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
جولائی
کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس
مارچ