کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا

کراچی: متعدد سینٹرز میں کورونا ویکسین کی شدید قلت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے جس میں  کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس اور  سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا اور کورونا وبا ، ویکسی نیشن کے معاملے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال اور اوورسیزپاکستانیوں کےووٹنگ رائٹس پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، جس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال سمیت 22 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور ڈرگز کی زیادہ سے زیادہ اور کوویڈ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور کابینہ رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق فیصلے کی منظوری دے گی۔پبلک سیکٹرز آرگنائزیشن کےسربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ ، پی آئی اے سی ایل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی اور پی او ایف بورڈ کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

رولز بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا جبکہ این آئی ایچ کے ای ڈی کی پروموشن اور نیپرا کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

مشہور خبریں۔

پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلے، جنرل اویس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات

?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی فوج میں اعلیٰ عہدوں پر ہونے والی

سعودیوں کے حج اخراجات میں اضافے کے بے وقت فیصلے کے پیچھے مقاصد

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں حج کے

یورپی سماجی کارکنوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:تین یورپی ممالک میں متعدد سماجی کارکنوں اور فلسطینی قوم کے

کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی، طوبیٰ انور کا خود سے متعلق انکشاف

?️ 28 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے

حزب اللہ کے فائبر آپٹک ڈرونز  خوف و ہراس کا باعث؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے فائبر

نتین یاہو کو نیویارک آنے کی دعوت؛میئر کی گرفتار کرنے کی دھکمی

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:نیویارک کے ایک کونسلر نے صیہونی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو

مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر اسرائیلی پابندیاں پہلے سے زیادہ سخت

?️ 23 فروری 2026مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر اسرائیلی پابندیاں پہلے سے زیادہ سخت فلسطینی

صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی:حماس

?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے پیر کی شب اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے