سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ اور اس یونین کے رکن ممالک نے اگلے سال کے نئے بجٹ پر اتفاق کیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ توانائی کی تبدیلیوں اور یوکرین جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے مزید رقم دستیاب ہوگی۔
جرمنی کے این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ممالک نے آئندہ سال کے لیے اس یونین کے نئے بجٹ پر اتفاق کیا جس میں موجودہ بحرانوں کا خاص خیال رکھا گیام رپورٹ کے مطابق اگلے سال یورپی یونین توانائی کی ترقی اور یوکرین میں جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے مزید رقم خرچ کرنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کی پارلیمنٹ اور اس یونین کے رکن ممالک کے مذاکرات کاروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ 2023 کے لیے 186 بلین یورو سے زیادہ کا منصوبہ بنایا جا سکتا ہے،یورپی یونین کے بجٹ کمشنر جوہانس ہان نے اس سلسلہ میں کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ ہم وقت پر وہاں پہنچے اگر وہ کسی معاہدے پر نہ پہنچتے تو یورپی یونین کمیشن کو ایک نئی بجٹ تجویز پیش کرنا پڑتی۔
واضح رہے کہ یورپی یونین پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے اس معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی معیشت کو مضبوط کریں ، انہوں نے معاہدے کے فوراً بعد ٹوئٹر پر لکھا کہ متحد رہو، درایں اثنا یوروپی پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے نتائج سے نمٹنے اور کورونا بحران کے بعد کے دور میں معیشت کی بحالی کی بنا پر یورپی کمیشن کی طرف سے اصل منصوبہ بندی سے ایک بلین یورو زیادہ دستیاب کرائے جا سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے درمیان اختلاف کی وجہ؟
اگست
یمن میں جاری جنگ کا اصلی فاتح کون، یمنی عوام یا سعودی اتحاد؟
مارچ
ہمیں طالبان کے تسلط کی رفتار کا صحیح اندازہ نہیں تھا: امریکہ
اپریل
نیتن یاہو کی برطرفی کی علامات کا ایک جائزہ
دسمبر
ٹرمپ کی نیٹو سے باہر نکلنے کی شرائط
دسمبر
سپریم کورٹ نے ’نیب ترامیم‘ کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
فروری
چین اور روس کو وسطی ایشیائی ممالک میں افراتفری کو روکنا ہوگا:چین
جنوری
ٹھیکوں کا معاملہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی کا نگران وزیر توانائی کی زیرسربراہی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
جنوری