سچ خبریں:نیتن یاہو کی حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ اتحادی کابینہ تشکیل دینے کے امکان کاتل ابیب کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے خیر مقدم کیا ہے جنہوں نے اس سے قبل نیتن یاہو کی بدعنوانی پر احتجاج کیا تھا۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سیاہ پرچم نامی تحریک حالیہ مہینوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے خلاف لگاتار مظاہرے کررہی ہے،اس سلسلہ میں گذشتہ رات حزب اختلاف کی اتحادی جماعتوں کے ذریعہ کابینہ کے قیام کی حمایت میں تل ابیب کے شہری کی سڑکوں پر نکلے ۔صہیونیوں کے کچھ ذرائع ابلاغ نے قیاس آرائی کی ہے کہ صہیونی حکومت کے اپوزیشن رہنما نفتالی بنت اتوار تک اسرائیلی اتحادیوں کی نئی کابینہ کے قیام کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صہیونی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ نیتن یاھو کی دو حریف جماعتوں نے مخلوط کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے، رپورٹ کے مطابق نفتالی بنت اور یش عتیدپارٹی کے رہنما یائیر لاپڈ نے مخلوط کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
کچھ سروے کے مطابق نیتن یاہو کی مقبولیت جو بدعنوانی کے معاملات میں الجھے ہوئے ہیں،غزہ میں 12 روزہ جنگ کے اختتام پر فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے خلاف صہیونی جارحیت پسندوں کی شکست اور یکطرفہ جنگ بندی کے بعدان کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی ہے نیز حزب اختلاف کے اتحاد کے اقتدار حاصل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مہلک اتوار پر ہالوی کا پہلا ردعمل
اکتوبر
عفت عمر کی وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید
نومبر
امریکی سیکرٹ سروس میں دو دراندازوں کا داخلہ 4 ایجنٹس معطل
اپریل
پاکستان کے مفاد میں جو نہیں ہوگا وہ نہیں کریں گے: معید یوسف
جون
فرانس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر
ستمبر
لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون
اکتوبر
نیتن یاہو اعصابی تناؤ کا شکار
نومبر
نیتن یاہو کا انتہاپسند اتحاد اور صہیونی معاشرے کے مسائل
نومبر