?️
سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شائع شدہ اعدادوشمار کے مطابق ترکی اور شام میں آنے والے حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے جنوب میں آنے والے حالیہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 44218 ہو گئی ہے جبکہ جرمن خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ شام میں زلزلے کے متاثرین کی تعداد 5 ہزار 900 تک پہنچ گئی ہے۔
ترکی کے ایکسیڈنٹ اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں زلزلے کے آغاز سے اب تک 9136 آفٹر شاکس آچکے ہیں،قبل ازیں اقوام متحدہ نے اعلان کیا تھا کہ شام کے 8.8 ملین افراد اس ملک کے شمال میں آنے والے زلزلے کے نتائج سے متاثر ہوں گے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں جنوبی ترکی اور شمالی شام کو ریکٹر اسکیل پر 7.8 کی شدت سے آنے والے ایک بڑے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا،اس زلزلے کے دوران کئی عمارتوں کو اس حد تک نقصان پہنچا کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں آج بھی ملبہ ہٹا کر اس کے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا کے کئی ممالک نے ترکی اور شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ مغربی ممالک نے شام پر عائد امریکی ظالمانہ پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
یمن جنگ امریکہ کے لیے اربوں ڈالر کے اخراجات کا باعث بنی
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، یمن میں
مئی
بجلی ایک دفعہ پھر مہنگی
?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے ملک کے مختلف علاقوں کے صارفین
جولائی
قازقستان میں بدامنی کے دوران تقریباً 4000 مظاہرین حراست میں
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: قازق وزارت داخلہ، نووستی نے کہا کہ حالیہ دنوں کے
جنوری
آرمینیائی قوم کے قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کا معاملہ، ترک صدر نے امریکی صدر پر شدید تنقید کردی
?️ 27 اپریل 2021انقرہ (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خلافت عثمانیہ کے
اپریل
تل ابیب نے گیس پلیٹ فارم پر حزب اللہ کے حملے کی نقل تیار کی
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ
مئی
سی پیک میں مزید 4 راہداریوں کو شامل کیا جا رہا ہے، چینی قونصل جنرل
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا
نومبر
فلسطین کے بارے میں پاکستان کا مؤقف
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے دفاعی کمیشن کے چیئرمین نے یہ
جنوری
ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات جمعرات کو
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب
اپریل