?️
سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ یہ ملک تل ابیب پر دباؤ ڈال کر اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل کی نئی قرارداد کی تعمیل پر مجبور کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ انقرہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا تاکہ اسے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی اسرائیل تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں:صیہونی وزیر خارجہ
اردوگان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد، ہم اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ جب تک فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین اور آزادی کو واپس نہیں لیتے اور اپنے آزاد ملک کو بیت المقدس کا دارالخلافہ بنا کر بحال نہیں کرتے، ہم کوششیں ترک نہیں کریں گے۔
اردوگان نے مزید کہا کہ ہم جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے اور اپنے تمام وسائل کے ساتھ، ہم کسی بھی چیز سے دستبردار نہیں ہوں گے اور فلسطینیوں کی مدد کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: کیا اب بھی ترکی اسرائیل کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا؟
انہوں نے تاکید کی کہ وہ لوگ جو اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے بہادر فلسطینیوں کو دہشت گرد کہتے ہیں اور اسرائیل کے حامیوں کے لیے ناچتے ہیں،وہ ہم سے ایک لفظ بھی کہنے کا حق نہیں رکھتے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا اپنی حریف کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹ
اکتوبر
جاسوس ڈرون مار گرائے جانے پر صہیونی میڈیا کا ردعمل
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ
اپریل
انصاراللہ کی افواج کی مأرب شہر کی طرف تیزی سے پیش قدمی
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی
دسمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
?️ 9 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
تنازعہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے: شبیر شاہ
?️ 18 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
مئی
فرانسیسی عوام کی اکثریت امریکہ کو اپنا اتحادی نہیں سمجھتی
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:فرانسیسی ادارے Elabe کے کی جانب سے کیے جانے والے
مارچ
یوکرین کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے صوبہ خرسون
اگست
پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا
?️ 12 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا
اگست