?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ترکی اور اسرائیل کے درمیان فضائی رابطہ قائم کرنے کے معاہدے کی منظوری کا اعلان کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم یائرلاپڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ 15 سال بعد اسرائیلی ایئر لائنز ترکی کی فضائی حدود کو استعمال کریں گی، لاپڈ نے اس پیغام میں لکھا کہ کابینہ کے اجلاس میں ہم نے ترکی اور اسرائیل کے درمیان فضائی رابطہ قائم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اب سے اسرائیل استنبول کے ساتھ ساتھ ترکی کے دیگر شہروں کی فضائی حدود بھی استعمال کر سکتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ کارروائی بھی انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے انسٹی ٹیوٹ نے حال ہی میں اپنی نئی رپورٹ میں تل ابیب اور انقرہ میں سفیر تعینات کرنے کے سلسلے میں ترکی اور صیہونی حکومت کے اقدام اور رجب طیب اردگان کے عنقریب مقبوضہ علاقوں کا دورہ کا ذکر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی جانب ایک قدم ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صیہونی حکومت کے کان چینل نے خبر دی تھی کہ 12 سال بعد ترک بحریہ کا ایک جنگی بحری جہاز عملے کے تقریباً 200 ارکان پر مشتمل نیٹو کے سمندری گشتی مشن کے حصہ کے طور پر حیفا کی بندرگاہ پر پہنچا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں نسل کشی اور انسانی المیے کے ہولناک واقعات
?️ 25 مئی 2025غزہ کی سرکاری اطلاعاتی دفتر نے صیہونی ریاست کے مظلوم غزہ کے
مئی
سلمان خان اپنی فلم کی آمدنی کہاں استعمال کریں گے؟
?️ 6 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے
مئی
ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے
صیہونی حکومت سعودی عرب سے کیا چاہتی ہے ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلانت کی تحریر نے تل
ستمبر
صہیونی میڈیا: سنوار نے اسرائیل کو دو ناقابل فراموش سبق سکھائے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی ایک
مئی
ایک بالشت فلسطینی سرزمین پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے:حماس
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر زور
نومبر
اسرائیل کو نکالنے اور قیدیوں کو رہا کرنے میں ہمارے پاس کوئی سرخ لکیر نہیں: حماس
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے دفتر اسیران و شہداء کے
اگست
تائی پے اور واشنگٹن کی ملی بھگت پر چین کا فوجی جواب
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے امریکی کانگریس کے نمائندوں
اگست