?️
سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک عصاب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے شمالی عراق میں گزشتہ رات ترک فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ مزاحمتی قوتیں ان حملوں کے سامنے مزید خاموش نہیں رہیں گی اور ترک قابضین کو سخت سبق سکھائیں گی۔
عراقی مزاحمتی تحریک عصاب اہل الحق کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے شمالی عراق کے علاقوں پر گزشتہ رات ترک فضائی حملوں پر ردعمل ظاہر کیا، الخزعلی نے اپنے ذاتی ٹویٹر پیج پر موصل کے ان علاقوں پر کل رات کے ترک فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھاکہ بدقسمتی سے حکومتی اور سیاسی خاموشی کے سائے میں قابض ترک حکومت کی جانب سے عراقی خودمختاری کی صریح خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ ترکی شمالی عراق میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کے بعد سے خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہےاور جھوٹے بہانوں کے تحت بے دفاع شہریوں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنا رہا ہےجس کے نتیجہ میں عراقی عوام پر ترکی کے حملوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری اور ان کے مصائب اور مسائل میں اضافہ ہورہا ہے جس ہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری نہیں رکھا جائے گا، اپنے ٹویٹ کے آخر میں، عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے زور دے کر کہاکہ وہ وقت آنے والا ہےجب عراقی مزاحمت ترک غاصبوں کو امریکی غاصبوں کی طرح سخت سبق سکھائے گی اور انہیں عراق کی پاک سرزمین چھوڑنے پر مجبور کرے گی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان سے زیادہ امریکا کے اتحادی ممالک میں کسی ملک نے قربانی نہیں دی
?️ 13 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے
دسمبر
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی
?️ 13 ستمبر 2021کابل/اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعدقومی ایئر
ستمبر
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں ترکی کی قابض فوج کے اڈے پر راکٹوں کی
جنوری
غزہ جنگ سینئر صیہونی جرنیلوں کے لیے گلے کی ہڈی
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں نے اس حکومت کی
مئی
ٹرمپ کے کام ڈکٹیٹروں جیسے ہیں:کیلیفورنیا کے گورنر
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:کیلیفورنیا کے گورنر گاوین نیوسام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لاس
جون
اسرائیلی فوجی ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایرانی انٹیلی جنس
اگست
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں
?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے
جنوری
پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر
جنوری