?️
شکارپور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کہا کہا کہ کچے میں آپریشن پولیس ہی کرے گی۔ تاہم حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطہ ہے۔ جہاں اور جس وقت ضرورت پڑی ان اداروں کی مدد لی جائے گی۔ سندھ پولیس نے صوبے میں امن و مان کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ پولیس کو کچے کے علاقے میں لاجسٹک سپورٹ کی ضرورت ہے۔
پولیس کو آپریشن کےلیے اسلحے سے لیس کشتیاں اور فضائی تعاون کی ضرورت ہے۔ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 3 سے 4 کلومیٹر کی خندقیں کھودی ہوئی ہیں۔ ڈاکوؤں نے گھنے جنگل میں درختوں پر مورچے قائم کئے ہوئے ہیں اور انڈر گراوَنڈ مورچے بھی قائم کررکھے ہیں۔
ڈاکوؤں نے آر پی جی سیون، آر آر سیونٹی فائیو اور 12.7 اینٹی ائیر کرافٹ گن استعمال کی۔ ڈاکوؤں نے ایسی گولیاں استعمال کیں جس سے پولیس کی بکتر بند گاڑی متاثر ہوئی، پولیس نے سردار تیغانی سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے6 ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا۔ 25مئی کولاڑکانہ مقابلے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔ پیچھا کرنے پر تینوں ڈاکو ہلاک کردیئے گئے۔
لاڑکانہ میں ناریجو گینگ کے خلاف اکتوبر 2020ء میں آپریشن کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر اب تک 6ڈاکوؤں ہلاک ہوئے۔ ڈاکوؤں سے اینٹی ائیرکرافٹ گن، راکٹ لانچر اور جی تھی رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے دورہ کراچی کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ حکومت کو وزارت داخلہ سے جو بھی مدد چاہئیے ہو گی مہیا کریں گے اور سندھ حکومت جب چاہئیے رینجرز کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔
صوبے میں امن و امان قائم رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور سندھ حکومت کو جو مدد چاہئیے ہم دینے کو تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وفاقی وزیر داخلہ ہیں جب چاہے آجائیں۔ ہم مل کر کام کریں گے آپ کو سندھ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں آپریشن کے لیے کچھ جدید آلات کی ضرورت ہے اور سندھ حکومت جدید آلات کا بندوبست کر رہی ہے تاہم جدید آلات کو حاصل کرنے کے لیے وفاقی حکومت ہماری مدد کرے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ روس تعلقات بہتر ہو رہے ہیں؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر نے اعلان کیا کہ اگر
اپریل
ترکی کی کمپنیوں کی اسرائیل میں موجودگی
?️ 25 فروری 2026سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا رپورٹ کے مطابق تین ترکی کمپنیوں نے اسرائیل
فروری
وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کو دہشت گردی قرار دیا
?️ 8 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد
جون
یوکرین کے گندے پانی میں صہیونی ماہی گیری کا سلسلہ جاری
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے آج اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی کنارے
مارچ
عرب سوشل میڈیا اور اسلامی مقدسات کی توہین
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: عرب دنیا میں سوشل میڈیا صارفین نے قرآن پاک کی
جولائی
مختلف امور کے جائزے کیلئے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد
?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مشن
فروری
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے واقعہ کی انکوائری کرائے گی
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی
اپریل
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی